ایک خبری اشاعیہ یا پریس ریلیز یا میڈیا ریلیز یا پریس سٹیٹمنٹ یا ویڈیو ریلیز ایک تحریری یا ریکارڈ کیا ہوا بیان ہوتا ہے جو میڈیا یا اخبارات کے لیے کسی چیز کے اعلان کے بارے میں جاری کیا جاتا ہے۔ عام طور پر خبری اشاعیہ کسی شخص یا ادارے کی جانب سے ای میل، فیکس یا پیغام کے ذریعے اخبارات،میگزین،ریڈیو اسٹیشن، ٹی وی چینل وغیرہ کو جاری کیا جاتا ہے۔ نیز کسی بھی بیان کو جاری کرنے سے قبل عموماََ اسے جانچا جاتا ہے تاکہ کوئی ایسی زبان یا الفاظ کا استعمال ہوا ہو جو عام لوگوں کے فہم سے بالا ہو یا ناشائستہ ہو، تو اسے تبدیل یا خارج کیا جاسکے۔
ویکی ذخائر پر خبری اشاعیہ
سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |