خُدا کا بَرّہ یا خدا کا میمنہ ایک لقب جو یوحنا بپتسمہ دینے والے نے خداوند مسیح کو دیا۔[1] یہ ایک پُر معنی مسیحی اصطلاح ہے۔ یہ مختلف حقائق کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

خداوند مسیح کو خدا نے دنیا کی قربانی کے لیے مہیا کیا۔[2] انھیں خدا کے حضور پیش کیا گیا۔ وہ لوگوں کے گناہوں کے لیے ستائے گئے۔[3] وہ فسح کی قربانی کی شرط پوری کرتے ہیں کہ اُس کی ہڈی توڑی نہ جائے۔[4][5] اپنی قربانی کی موت اور شیطان پر فتح سے [6] وہ دنیا کے گناہ اٹھا لے جاتے ہیں۔[7]

حوالہ جات

ترمیم
  1. نیا عہد نامہ، یوحنا کی انجیل 1: 29، 36
  2. پرانا عہد نامہ، پیدائش 22: 8
  3. پرانا عہد نامہ، یسعیاہ 53: 7
  4. پرانا عہد نامہ، خروج 12: 46
  5. نیا عہد نامہ، یوحنا کی انجیل، 29: 46
  6. نیا عہد نامہ، مکاشفہ 5: 6/ 12: 11/17: 14
  7. نیا عہد نامہ، یوحنا کی انجیل 1: 29