خدمتگار فاؤنڈیشن پاکستان کے نوجوانوں کی ایک تعمیری کاوش ہے جس کے تحت پاکستان کی آنے والی نسلوں کو جہالت، گمراہی، بے راہ روی اور شدت پسندی جیسے امراض سے محفوظ رکھنا ہے۔ اس ادارے کے قیام کا خیال 2005ء میں پاکستان کے شمال میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں پیدا پونے والی صورت حال کے وقت آیا جب لاکھوں نوجوان اپنے ہم وطنوں کی مدد کرنا چاہتے تھے مگر غیر تربیت یافتہ ہونے کے سبب قاصر رہے۔ اس وقت کچھ نوجوانوں نے مل کر اس منصوبے پر سوچ بچار کا آغاز کیا اور 6 سال کی تحقیق اور تجزیات کے بعد 2011 میں اس منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان کی نوجوان نسل کی تعلیم اور تربیت کے مواقع فراہم کیے جائینگے۔

مزید تفاصیل ویب گاہ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

مرکزی خیال

ترمیم

مملکت خداداد پاکستان کے بانی، بابائے قوم محمد علی جناح کے وضع کردہ اصولوں کے مطابق نوجوان نسل کی اخلاقی اور معاشرتی اقدار کی تعمیر اور اعلٰی کردار کی بنیاد رکھی جائے گی۔ نونہالوں اور نوجوانوں میں انسانیت اخلاقی اقدار اور حب الوطنی کے جذبے کو بیدار کیا جائیگا اور ایک با شعور، مہذب اور ذمہ دار پاکستانی بننے کی تربیت فراہم کی جائے گی۔

مقصد

ترمیم

پاکستان کی خوابیدہ قوم کی آنے والی نسلوں کو بیداری اور ذمہ داری سے روشناس کرنا اور نونہالان و نوجوانان وطن کو جہالت،گمراہی، مایوسی، شدت پسندی اور مذہبی منافرت سے دور رکھنا!

طریقہ کار

ترمیم

چونکہ عرصہ دراز سے نونہالان و نوجوانان وطن کھیل کود، جسما نی ورزش اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں سے دور ہیں۔ جس کی وجہ سے آج کا نونہال اور نوجوان جسمانی اور ذہنی طور پر مکمل صحت مند نہیں ہے۔ کمپیوٹر دور کی نئی نسل دماغی اور ذہنی استطاعت تو رکھتی ہے، مگر جسمانی نقل و حرکت اور سماجی خدمات ادا کرنے سے یکسر قاصر ہے۔ خدمتگار دلچسپ اور تفریحی انداز و طریقہ کار کے ذریعے نوجوان نسل کو کھیل کود اور خدمت خلق کی طرف راغب کریگی۔ اس ضمن میں حکومت پاکستان کے تمام متعلقہ اداروں سے ہر ممکن مدد و معاونت حاصل کی جائے گی۔ نوجوان نسل کو مستقبل میں پیش آنے والی کسی بھی آفت سے نمٹنے کی صلاحیتوں کا حامل بنا کر مایوسی کے اندھیروں سے نکال کر روز روشن کی سمت رواں دواں کیا جائیگا[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. www.khidmatgaar.org