تعارف

ترمیم

آپ اردواور سندھی زبان کی نقاد ، محقق اور صحافی تھیں ۔ 1918ء میں ڈاکٹر شمس الدین شیخ کے گھر پیدا ہوئیں۔آپ کے والد ڈاکٹر شمس الدین شیخ نے پیر حسن خان سر ہندی کے ہاتھ پر اسلام قبول کیااور ترکستان ، بمبئی اور مدینہ منورہ میں قومی بیداری کی تحریک میں مصروف رہے ۔ بیگم خدیجہ کی شادی شمس العلماء ڈاکٹر عمر بن محمد دائود پوتا سے ہوئی جو صوبہ سندھ کی علمی و ادبی شخصیت تھے ۔ بیگم خدیجہ نے بھی بیک وقت دینی اور دنیاوی تعلیم حاصل کی اور آپ کو سندھی ، فارسی اور انگریزی زبان پر عبور حاصل تھا۔آپ 1965ء میں جاری ہونے والے ماہنامہ "ادیون " کی نگران بھی رہیں ۔ عیسیٰ داود پوتا (نامور ماہر تعلیم) اور ائروائس مارشل عظیم داود پوتا (سابق گورنر سندھ) آپ کے فرزندوں میں شامل ہیں۔آپ نے 21 جولائی 2001ء کواسلام آباد میں وفات پائی اورایچ 8 ، مرکزی قبرستان اسلام آباد میں دفن ہوئیں۔"شاعرن بجو سرتاج" آپ کی ایک نہایت علمی کاوش ہے جوشاہ عبدالطیف بھٹائی کی شاعری کے متعلق ہے۔[1]

حوالہ جات

ترمیم