خروٹی
۔۔۔۔ ارغون خروٹی۔۔۔۔۔ ارغون کو غلزی کے قبیلے خروٹی کی شاخ سے بتایا گیاہے۔ امیر ذولنون کو قندھار اور فراہ وغیرہ کا نگران حاکم مقرر کیا گیاتھا،1510ء کو خود مختار حاکم بن بیٹھا،جس میں غور،داور،توبک اور ساغر کو اپنی عمل داری میں شامل کر لیا۔ اپنے بیٹے شاہ بیگ کوقندھار کی حکومت سونپ دی۔ جس نے 1535ء تک بلوچستان اور سندھ کو اپنی مملکت داری میں شامل کیا،ٹھٹہ میں اپنے نام کا سکہ اور خطبہ جاری کیا،وہ ایک پڑھا لکھا عالم ،فاضل ،میدان جنگ میں آگے رہنے والا اوردشمن پر پہل کرنے والا دلیر جنگجو تھا۔ چند کتابیں بھی اس نے لکھی تھی،اس کی انتقال1548 ء کے بعداس کے بیٹے شاہ حسین نے 1556ء تک حکومت کی،اس نے ملتان فتح کیا وہ ایک چالاک اور دلیر حکمران تھا، [1]