خصوصیت یا specificity ایک احصائی شمار یا پیمائش ہے جس میں کسی ثنائی جماعت بندی اختبار (binary classification test) کے بارے میں یہ اندازہ لگایا جاتا ہے کہ وہ کس قدر درستی اور صحت کے ساتھ ان چیزوں یا صورت حال یا بیماریوں کی جماعت بندی کرتا ہے یا ان کو شناخت کرکے الگ کردیتا ہے کہ جن کا تعلق اس سے نہیں۔ اس بات کو سادہ طور پر یوں کہ سکتے ہیں کہ کسی بھی اختبار یعنی ٹیسٹ کی خصوصیت سے مراد اس کی وہ صلاحت ہوتی ہے جس کے زریعئے سے یہ ٹیسٹ کسی بیماری کے نہ ہونے کی صورت میں منفی (negative) نتیجہ ہی ظاہر کرتا ہے۔

مثال کے طور پر اگر کسی شخص کے لیے کسی بیماری کا اختبار (ٹیسٹ) کیا جائے کہ وہ بیماری جسم میں موجود ہے کہ نہیں ہے کہ نہیں؟ تو پھر اس بیماری کے لیے اس اختبار یعنی ٹیسٹ کی خصوصیت (specificity) کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ وہ اختبار اس بیماری کے نہ ہونے کی صورت میں منفی نتیجہ دے۔ یعنی آسانی کے لیے اس کو یوں بھی سمجھا جا سکتا ہے کہ کسی اختبار (ٹیسٹ) کا کسی بیماری کے لیے مخصوص ہوجانا اور صرف اسی بیماری کو پہچاننا اور دیگر تمام کو منفی کردینا اس ٹیسٹ کی خصوصیت کہلاتی ہے۔

نتیجۂ اختبار
(ٹیسٹ رزلٹ)
  مرض جسے معیاری اختبار سے تشخیص کیا گیا ہو  
  حقیقی (true) کاذب (false)  
مثبت (نتیجہ) حقیقی مثبت کاذب مثبت مثبت پیشگویانہ قیمت
منفی (نتیجہ) کاذب منفی حقیقی منفی منفی پیشگویانہ قیمت
 
حساسیت

خصوصیت
 


یعنی یوں کہ سکتے ہیں کہ، خصوصیت، کسی بھی اختبار یا ٹیسٹ کے لیے ایک طرح کے متشابتہ (parameter) کی طرح کا کام کرتی ہے جس کے ذریعے کسی بھی ٹیسٹ کی افادیت کو پرکھا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر ایڈز کی تشخیص کرنے کے لیے کسی اختبار کو اختیار کیا جائے تو اس کی اافادیت یعنی خصوصیت (اس بیماری کے لیے جس کے لیے اس کو استعمال کیا جائے) کو درج ذیل کی مساوات سے نکالا جا سکتا ہے۔

اصطلاحات ترمیم

  • اختبار = جانچ، پیمائش، ٹیسٹ
  • مثبت = مرض یا کسی اور پیمائش کی موجودگی کا ثابت ہو جانا
  • منفی = موجودگی کا ثابت نہ ہونا
  • حقیقی = سچا یا درست نتیجہ
  • کاذب = جھوٹا یا غلط نتیجہ
  • حقیقی مثبت = مرض ہو اور اختبار کا نتیجہ بھی مثبت آئے
  • کاذب مثبت = مرض تو نہ ہو، مگر اختبار کا نتیجہ مثبت آئے
  • حقیقی منفی = مرض نہ ہو اور اختبار کا نتیجہ بھی منفی آئے
  • کاذب منفی = مرض تو ہو، مگر اختبار کا نتیجہ منفی آئے
  • مثبت پیشگویانہ قیمت = مثبت نتیجے کے سچا ہونے کا تناسب
  • منفی پیشگویانہ قیمت = منفی نتجیے کے سچا ہونے کا تناسب
  • حساسیت = دیکھیے حساسیت

نگار خانہ ترمیم