خلط زمان یا سہوِ زمانی (انگریزی: Anachronism) وقائع نگاری کی اصطلاح ہے جس سے مراد کسی عہد کے افکار، واقعات یا تواریخ کو دوسرے عہد سے خلط ملط کرنا ہے۔ مثلاً یہ کہا جائے کہ قرون وسطیٰ میں طاعون کی وبا پھوٹ پڑی اور بے قابو ہو گئی جبکہ اس کا علاج موجود تھا۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ قرون وسطیٰ میں اس کا علاج دریافت نہیں ہوا تھا، چنانچہ یہاں بیان کرنے والے سے سہو زمانی واقع ہو گیا اور اس نے موجودہ عہد کی صورت حال کو قرون وسطیٰ سے خلط ملط کر دیا۔ اس قسم کا سہو یا خلط کبھی دانستہ ہوتا ہے اور کبھی نادانستہ۔ نیز اس سے کبھی کلام میں زور بیان پیدا کرنا یا تشہیر یا تحیر خیزی بھی مقصود ہوتی ہے۔

خلط زمان کی مثال: ارسطو کی یہ تصویر جس میں اسے پندرھویں صدی کے فرد کے روپ میں دکھایا گیا ہے جبکہ ارسطو کا زمانہ 4 ق م کا ہے۔

حوالہ جات ترمیم