خمیرہ مروارید
خمیرہ مروارید طب یونانی ایک اہم شاہکار ہے جو صدیوں سے استعمال ہوتا چلا آرہا ہے۔خمیرہ مروارید دل کی کمزوری ،نقاہت ،کمزوری بعد از بخار ،چیچک ،خسرہ اور دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی گھبراہٹ اور خفقان وغیرہ میں بہت اعلٰی نتائج کا حامل مرکب ہے جو ہر عمر کے افراد کے لیے مفید ہے۔اس اہم فوائد میں مفرح قلب ہے قلب کو تقویت بخشتا ہے اور فرحت پید ا کرنے کے لیے مخصوص ہے۔دل کی دھڑکن بے چینی اور گھبراہٹ کو دور کرتا ہے۔موتی چھرہ ،خسرہ اور چیچک جیسی بیماریوں میں حرارت غریزی اور قلب کی حفاظت کرتا ہے۔مندرجہ بالا بیماریوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی کمزوری کو رفع کرتا ہے۔دماغی صلاحیت کو اتنا تیز کرتا ہے کہ مدتوں بھولی ہوئی باتیں یاد آنے لگتی ہیں اور یادداشت بہتر ہونے لگتی ہے۔ہڈیوں کو مضبوط بنا تاہے اور ان کی نشو و نما کے عمل کو بہتر بناتا ہے۔