خواتین ڈائجسٹ
خواتین ڈائجسٹ کراچی سے اردو زبان میں شائع ہونے والا خواتین کا رسالہ ہے۔ اس میں مکمل اور سلسلہ وار ناول، ناولٹ، افسانے، نظمیں اور غزلیں شامل ہوتی ہیں ۔
مدیر | نادرہ خاتون ، آذر ریاض |
---|---|
دورانیہ | ماہانہ |
ناشر | آذر ریاض |
بانی | محمود ریاض |
تاسیس | 1973 |
ادارہ | ادارہ خواتین ڈائجسٹ |
ملک | پاکستان |
مقام اشاعت | کراچی |
زبان | اردو |
ویب سائٹ | http://www.khawateendigest.com/ |
مجلس ادارت
ترمیم- بانی و مدیر اعلىٰ : محمود ریاض
- مدیرہ : نادرہ خاتون
- مدیر : آذر ریاض
- نائب مدیرہ : رضیہ جمیل
- مدیرۂ خصوصی : امت الصبور، بلقیس بھٹی
- نفسیات : عدنان
مستقل سلسلے
ترمیمکہنی سننی (اداریہ)
ترمیمکہنی سننی میں مدیر/مدیرہ کا موجودہ حالات پر تبصرہ اور تازہ شمارے کی تفصیلات شامل ہوتی ہیں ۔
کرن کرن روشنی
ترمیماسلامی تہذیب سے متعلق معلومات اور واقعات بیان کیے جاتے ہیں ۔
ہمارے نام
ترمیماس میں ادارے کو موصول ہونے والے خطوط شامل کیے جاتے ہیں ۔
آپ سے کیا پردہ
ترمیماس سلسلے میں عموماً ابن انشاء کی نثری یا منظوم تخلیق پیش کی جاتی ہے ۔
خاتون کی ڈائری
ترمیمانٹرویو
ترمیمہر شمارے میں عموماً ایک (یا زیادہ) رسمی انٹرویو اور ایک (یا زیادہ) سوالوں پر مبنی انٹرویو شامل ہوتے ہیں ۔