خواجہ محمد رفیق تحریک پاکستان کے پرجوش کارکن اور ہردلعزیز سیاسی رہنما تھے

ولادت

ترمیم

امرتسر کے ایک متوسط کشمیری گھرانے میں دسمبر1927ء میں پیدا ہوئے

خاندان

ترمیم

خواجہ محمد رفیق کے والد خواجہ غلام محمد اور دادا خواجہ غلام رسول کے آبا و اجداد ان سے چار پشت اوپر کشمیر (اننت ناگ ) سے آکر امرتسر میں آباد ہوئے

تعلیم

ترمیم

ابتدائی تعلیم کے بعد ایم اے او کالج امرتسر میں داخلہ لیا کالج میں معروف طالب علم لیڈر کی حیثیت سے ابھرے وکالت کی تعلیم کے دوران میں ہی شیخ صادق حسن کے ساتھ تحریک پاکستان میں بھرپور حصہ لیا

سیاسی جدہوجہد

ترمیم
  • خضر حیات کی وزارت میں سول نافرمانی کے سلسلے میں گرفتار ہوئے مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے اپنی شعلہ نمائیوں سے امرتسر کے علاقہ میں بے شمار لوگوں کو نظریہ پاکستان کا ہم نوا بنایا
  • پاکستان کے قیام تک شب روز مسلم لیگ کے لیے کام کرتے رہے
  • قیام پاکستان کے بعد جناح مسلم لیگ میں شامل ہوکر حسین شہید سہروردی کے ساتھ جمہوریت کے لیے جدو جہد کی قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کیں موچی دروازہ لاہور کا عظیم میدان اس کی جدوجہد کا عینی شاہد ہے
  • 1970ء کے عام انتخاب میں حلقہ نمبر ایک لاہور سے قومی اسمبلی کا انتخاب لڑا
  • پاکستان جمہوری پارٹی میں شامل ہو کر جدو جہد کی
  • بعد میں اتحاد پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنائی اور اس کے سربراہ منتخب ہوئے

وفات

ترمیم

20 دسمبر 1972ء کو ان پر قاتلانہ حملہ ہواجس میں وہ جانبر نہ ہو سکے [1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. اکابر تحریک پاکستان حصہ دوم، محمد صادق قصوری، صفحہ 278،نوری بکڈپو لاہور