محمد بن الحسين بن محمد خُواہر زاده جب مطلق شیخ الاسلام نام لیا جائے تو اس سے خواہر زادہ مراد ہوتے ہیں[1]483ھ/ 1090ء
امام، شيخ الاسلام: محمد بن حسين بن حسن ابوبکربخاری، حنفی، المعروف: ببكر خواہر زاده. حنفی فقیہ اور نحوی ہے ماوراء النہر کے شیخ تھے ان کی ولادت اور وفات بخارا میں ہوئی بڑے صاحب علم ان کا رحجان حدیث کی طرف تھامرو میں ان کے پائے کا حدیث کو جاننے والا اور کوئی نہ تھا چونکہ آپ قاضی ابو ثابت محمد بن احمد بخاری کے بھانجے تھے اس لیے خواہر زادہ کے لقب سے ملقب ہوئے اور ابو سعید کنیت تھی۔

تصانیف

ترمیم
  • المبسوط یہ 15 جلدوں میں ہے ۔
  • شرح جامع الکبیر شیبانی
  • شرح مختصر القدوری
  • التجنیس [2]

وفات

ترمیم

خواہر زادہ نے ماہ ذیقعد 483ھ یا 433ھ میں بخارا میں وفات پائی۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. فتاوی عالمگیری جلد 1 صفحہ 84 مکتبہ رحمانیہ لاہور
  2. موسوعہ فقہیہ ،جلد3 صفحہ 475، وزارت اوقاف کویت، اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا