خورشید ربانی

پاکستان کے معروف شاعر، صحافی ، تدوین کار اور کالم نگار

تعارف

ترمیم

خورشید ربانی معروف شاعر، صحافی ، تدوین کار اور کالم نگار ہیں۔ آپ گیارہ اگست 1973 ء کو ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں شورکوٹ میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم شورکوٹ میں حاصل کی۔ میٹرک اسلامیہ ہائی اسکول ڈیرہ اسماعیل خان جبکہ ایف اے ڈگری کالج ڈیرہ اسمعیل خان سے کیا۔ گومل یونیورسٹی ڈیرہ سے اردو میں ماسٹر کرنے کے بعد اسکول اور کالج میں تدریس کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔مشعل پبلک اسکول ، ڈگری کالج ڈیرہ اسمعیل خان اور کامرس کالج ڈیرہ اسمعیل خان میں پڑھانے کے بعد صحافت کے شعبہ سے وابستہ ہو گئے۔ قومی اخبار نوائے وقت اسلام آباد سے بہ حیثیت سب ایڈیٹر کام آغاز کیا۔آپ نے اکادمی ادبیات ، نیشنل بک فاؤنڈیش سمیت کئی اداروں کے لیے درجنوں کتب ایڈٹ کی ہیں۔علاوہ ازیں نوائے وقت اسلام آبادمیں آپ کا ہفتہ وار ادبی کالم "خوابشار" کے نام سے شائع ہوتا رہتا ہے۔[1]

تصانیف

ترمیم

آپ کی اب تک 10 کتب شائع ہو چکی ہیں جن کی تفصیل کچھ یوں ہے:

1۔ رختِ خواب (شعری مجموعہ)

2۔ کفِ ملال (شعری مجموعہ)

3۔ پھول کھلا ہے کھڑکی میں(شعری مجموعہ۔عکسِ خوشبو ایوارڈ یافتہ 2016ء)

4۔ خیالِ تازہ(انتخاب اشعار)

5۔ آدھی ملاقات (مکاتیب احمد ندیم ؔ قاسمی بنام محمد فاضل)

6۔ منتخب کلام سراج الدین ظفر (تدوین)

7۔ ملت کا پاسباں ہے محمد علی جناح (قائد اعظمؒ کو خراج عقیدت پرمشتمل شاعری کا انتخاب.1906ء تا 2006 ء)

8۔ حسرت موہانی ، شخصیت و فن (تحقیق)

9۔ نئی صدی نئی نعت ( اکیسویں صدی کی پہلی دہائی کی نعت کا انتخاب)

10. بیتے ہوئے دن یاد آتے ہیں

حوالہ جات

ترمیم
  1. "آرکائیو کاپی"۔ 2019-05-12 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-05-12