خوشی کا ایک دن
خوشی کا ایک دن: وارسا میں پروان چڑھنے والے لڑکے کی کہانیاں، وارسا ، پولینڈ میں بچپن کی ایک خود نوشت سوانح عمری ہے جسے آئزاک باشیوس سنگر نے تحریر کی ہے۔ اس کی اشاعت 1969 میں ہوئی تھی۔ یہ سنگر کی لکھی ہوئی 19 مختصر کہانیوں کا مجموعہ ہے، جس میں وارسا کے یہودی آبادی میں مصنف کے پچپن کے ماہ و سال بیان کیے گئے ہیں۔ اس مجموعے کی ہر ایک کہانی ایک مختلف فرد کے اردگرد گھومتی ہے، جس سے سنگر کا واسطہ پڑا تھا۔ یہ کہانیاں روز مرہ کی زندگی، احساسات و جذبات زندگی کے مسائل غربت، الجھن اور عزم و حوصلے کی روداد ہیں۔ ان کا زماہ ماقبل جنگ 1900 کی دہائی ہے۔