خوش خیالی کا عارضہ

بے چینی

آٹزم اسپیکٹرم ایک ذہنی عارضہ ہے جس کا آغاز بچپن میں ہی ہو جاتا ہے ، اس عارضہ میں پہلے سے تشخیص شدہ آٹزم اور ایسپرجر سنڈروم شامل ہے۔ [3] اس کی علامات میں مواصلات، سماجی تعامل ، محدود دلچسپیاں اور تکراری رویے کے ساتھ طویل مدتی مشکلات شامل ہیں۔ [3] اس عارضہ کی علامات عام طور پر دو سال کی عمر سے پہلے شناخت کی جاتی ہیں۔ [3] جس کے نتیجے میں پیچیدگیوں مثلا روزمرہ کے کاموں کو انجام دینا ، تعلقات بنانے اور رکھنے ، نوکری کو برقرار رکھنے میں مشکلات اور خودکشی کے لیے حساسیت شامل ہو سکتی ہیں۔ [4]

خوش خیالی کا عارضہ
دیگر نامخوش خیالی کا عارضہ, آٹسٹک اسپیکٹرم کی خرابی آٹسٹک اسپیکٹرل کا عارضہ [1] آٹسٹک اسپیکٹرم کی حالت ،آٹزم اسپٹکرم کی حالت[2]
Boy stacking cans
اشیاء کو بار بار ترتیب دینا یا ایک صف میں رکھنا، آٹزم سپیکٹرم سے وابستہ ہے
تخصصنفسیات، طبی نفسیات
علاماتمواصلات، سماجی تعامل، محدود دلچسی، تکراری رویے کے مسائل[3]
طبی پیچیدگیاںروزگار کے مسائل،محدود تعلق، خودکشی[4]
عمومی ہدفدو سال کی عمر تک[3]
دورانیہطویل المدتی[5]
سببغیر یقینی[5]
قابل تشویشوالدین کی زیادہ عمری، حمل کے دوران ویلپرویٹ کا استعمال، کم پیدائشی وزن[3]
تشخیصی طریقہعلامات کی بنیاد پر[5]
تفریقی تشخیصدانشورانہ معذوری, ریٹ سنڈروم, توجہ کی کمی بیش فعالی کا عارضہ , منتخب گونگا پن , بچپن سے شروع ہونے والا شیزوفرینیا[3]
معالجی تدابیررویے کی تھراپی, ادویات[6][7]
تعددایک فیصد افراد(62.2ملین 2015)[3][8]

اگرچہ اس کی وجوہات غیر یقینی ہوتی ہیں،لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ اس میں جینیاتی اور ماحولیاتی عوامل کا مجموعہ شامل ہوتا ہے۔ [5] خطرے کے ممکنہ عوامل میں والدین کی زیادہ عمر ہونا، خاندانی آٹزم کی تاریخ اور بعض جینیاتی حالات شامل ہیں۔ [5] ایک اندازے کے مطابق 65سے 90 فیصدکے درمیان خطرہ جینیات کی بنا سے ہوتا ہے۔ [9] تشخیص علامات کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ [5] 2013 میں، DSM-5 نے آٹسٹک ڈس آرڈر کے پچھلے ذیلی گروپس، ایسپرجر سنڈروم، وسیع پیمانے پر نشو و نما کے عارضے ،جس کی کسی دوسری صورت میں وضاحت نہیں کی گئی (PDD-NOS) اور بچپن میں ٹوٹ پھوٹ کا عارضہ کو عارضہ کی واحد اصطلاح "آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر" کے ساتھ تبدیل کر دیا ۔ [10] [11]

اس کی کوئی پیشگی روک تھا م نہیں ہے، تا ہم علاج نتائج کو بہتر بنا سکتا ہے۔ [12] کوششیں عام طور پر انفرادی نوعیت کی ہوتی ہیں جن میں رویے کی تھراپی اور اس عارضہ سے نبٹنے کی مہارتوں کا طریقہ کار شامل ہے۔ [5] ان کوششوں میں اکثر والدین اور خاندان کے دیگر افراد شامل ہوتے ہیں۔ [5] کچھ متعلقہ علامات کی بہتر ی کے لیے ادویات کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ [5] تاہم، ادویات کے استعمال کی فوائد کے واضح ثبوت موجود نہیں ہیں۔ [7]

آٹزم سپیکٹرم  سے 2015 تک عالمی سطح پرتقریبا 1 فیصد افراد ( 62.2 ملین) کے متاثر ہونے کا تخمینہ لگایا گیا تھا ۔ [3] [8] ریاستہائے متحدہ میں 2016 تک یہ تقریباً 2.5فیصد بچوں (تقریباً 1.5 ملین) کے متاثر ہونے کا تخمینہ ہے [13] مردوںمیں اس مرض کی تشخیص خواتین کے مقابلے میں تقریبا چار گنا زیادہ ہوتی ہے۔ [12] اصطلاح "سپیکٹرم" سے مراد علامات کی قسم اور شدت میں فرق ہے۔ اس مرض کے نتائج متغیر نوعیت کے ہوتے ہیں، کچھ ہلکی علامات والے افرادانفرادانہ طور پراپنی زندگی گزارتے ہیں، جب کہ زیادہ شدید علامات والے افراد کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں کافی مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ [14]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Narayan, Sunil; Rao, JS Mohan; K, Nagarajan; Mohammed, Faruq; Kandasamy, Preeti; Subramaniam, Mahadevan (14 Apr 2020). "Non-Syndromic Autistic Spectral Disorders in Tamilian Chldren Commonly Associated with Brain imaging anomalies and Spectral EEG changes (4209)". Neurology (بانگریزی). 94 (15 Supplement). ISSN:0028-3878. Archived from the original on 2021-08-27. Retrieved 2020-08-04.تصنيف:انگریزی (en) زبان پر مشتمل حوالہ جات
  2. Baron-Cohen S، Scott FJ، Allison C، Williams J، Bolton P، Matthews FE، Brayne C (جون 2009)۔ "Prevalence of autism-spectrum conditions: UK school-based population study"۔ The British Journal of Psychiatry۔ ج 194 ش 6: 500–9۔ DOI:10.1192/bjp.bp.108.059345۔ PMID:19478287۔ We favour use of the term 'autism-spectrum condition' rather than 'autism-spectrum disorder' as it is less stigmatising, and it reflects that these individuals have not only disabilities which require a medical diagnosis, but also areas of cognitive strength
  3. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح American Psychiatric Association (2013)۔ "Autism Spectrum Disorder. 299.00 (F84.0)"۔ Diagnostic and Statistical Manual of Mental Disorders, Fifth Edition (DSM-5)۔ Arlington, VA: American Psychiatric Publishing۔ ص 50–59۔ DOI:10.1176/appi.books.9780890425596۔ ISBN:978-0-89042-559-6
  4. ^ ا ب Howlin، P؛ Magiati، I (مارچ 2017)۔ "Autism spectrum disorder: outcomes in adulthood."۔ Current opinion in psychiatry۔ ج 30 ش 2: 69–76۔ DOI:10.1097/YCO.0000000000000308۔ PMID:28067726
  5. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح "Autism Spectrum Disorder"۔ NIMH۔ 2018۔ 21 اپریل 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 فروری 2021 
  6. Case-Smith J، Arbesman M (2008)۔ "Evidence-based review of interventions for autism used in or of relevance to occupational therapy"۔ The American Journal of Occupational Therapy۔ ج 62 ش 4: 416–29۔ DOI:10.5014/ajot.62.4.416۔ PMID:18712004
  7. ^ ا ب Accordino RE، Kidd C، Politte LC، Henry CA، McDougle CJ (2016)۔ "Psychopharmacological interventions in autism spectrum disorder"۔ Expert Opinion on Pharmacotherapy۔ ج 17 ش 7: 937–52۔ DOI:10.1517/14656566.2016.1154536۔ PMID:26891879۔ S2CID:6255194
  8. ^ ا ب Vos T، Allen C، Arora M، Barber RM، Bhutta ZA، Brown A، وآخرون (GBD 2015 Disease and Injury Incidence and Prevalence Collaborators) (اکتوبر 2016)۔ "Global, regional, and national incidence, prevalence, and years lived with disability for 310 diseases and injuries, 1990–2015: a systematic analysis for the Global Burden of Disease Study 2015"۔ Lancet۔ ج 388 ش 10053: 1545–1602۔ DOI:10.1016/S0140-6736(16)31678-6۔ PMC:5055577۔ PMID:27733282
  9. Tick B, Bolton P, Happé F, Rutter M, Rijsdijk F (مئی 2016 )۔
  10. "Autism spectrum disorder fact sheet" (PDF)۔ DSM5.org۔ American Psychiatric Publishing۔ 2013۔ 06 اکتوبر 2013 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اکتوبر 2013 
  11. Lai MC، Lombardo MV، Chakrabarti B، Baron - Cohen S (23 اپریل 2013 )۔
  12. ^ ا ب "10 Facts about Autism Spectrum Disorder (ASD)"۔ Early Childhood Development | ACF (بزبان انگریزی)۔ 06 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 نومبر 2019 
  13. "HRSA-led study estimates 1 in 40 U.S. children has diagnosed autism"۔ hrsa.gov۔ 19 November 2018۔ 17 اکتوبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اکتوبر 2019 
  14. Sanchack, KE; Thomas, CA (15 دسمبر 2016 )۔