دائرۃ العرض
زمین پر دائرۃ العرض (انگریزی: Circle of latitude) مشرق سے مغرب کی جانب ایک ایسا دائرہ ہے جو کسی مخصوص عرض بلد کے تمام مقامات کو باہم ملاتا ہے۔ دوائر العرض کو بعض اوقات خطوط متوازی بھی کہتے ہیں کیونکہ یہ ایک دوسرے کے متوازی ہوتے ہیں۔ یہ ایسے مستوی ہیں جو ایسے دائروں پر مشتمل ہوتے ہیں جو ایک دوسرے کو کبھی قطع نہیں کرتے۔ دائرۃ الارض کے ساتھ کسی مقام کا محلِ وقوع اس کے طول بلد سے ناپا جاتا ہے۔ دوائر العرض، دوائر الطول (circle of longitude) سے مختلف ہوتے ہیں اگرچہ زمین کے مرکز کے ساتھ یہ تمام دوائر عظیم (great circle) ہوتے ہیں۔ جوں جوں دائرۃ العرض چھوٹا ہوتا جاتا ہے توں اس کا خط استوا سے فاصلہ بڑھتا جاتا ہے۔ ان کا فاصلہ عام طور پر جیب (sine) یا جیب التمام (cosine) تفاعل (function) سے معلوم کیا جا سکتا ہے۔ ساٹھواں شمالی یا جنوبی دائرۃ العرض یا خطِ متوازی کا محیط خطِ استوا کے محیط سے نصف ہوتا ہے۔ دوائر العرض تمام دوائرِ نصف النہار کے عموداً ہوتے ہیں۔ [1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Aparna Kher۔ "What Are Longitudes and Latitudes?"۔ timeanddate.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-04-15