دارالعلوم الاسلامیہ، پارس (بالاکوٹ)
دار العلوم الاسلامیہ ایک دینی ادارہ ہے جس کی بنیاد سنہ 1982ء میں شیخ الحدیث والتفسیر مولانا بشیرالحق رحمہ اللہ نے اپنے چند دوستوں کے ساتھ مل کر رکھی تھی۔ یہ ادارہ وادی کاغان کے مشہور قصبے' پارس' میں واقع ہے۔ پارس ایک پرفضا مقام ہے جس کے جنوب میں 'شوگراں'، شمال میں 'موسی کا مصلی' ، مشرق میں 'ناراں' اور مغرب میں کیوائی کا قصبہ ہے۔
دار العلوم الاسلامیہ پارس کے قیام کا مقصد علاقے کے باشندوں کو اسلامی تعلیم سے روشناس کرانا تھا۔اپنے قیام سے تاحال دار العلوم اپنے مقصد پر کاربند ہے۔
قیام
ترمیمدار العلوم الاسلامیہ پارس کا قیام علاقے کی ایک قدیم مسجد (جامع مسجد گراں) میں عمل میں آیا تھا۔ جس میں اس وقت درجہ حفظ و ناظرہ اور شعبہ دینیات کا اجرا کیا گیا تھا۔ آغاز میں تدریسی خدمات کے لیے بانی مدرسہ مولانا بشیرالحق رحمہ اللہ کے ساتھ ان کے زمانۂ طالب علمی کے ساتھی مولانا حافظ محمد امین بدخشانی اور قاری محمد بشیر کو مقرر کیا گیا۔ مسجد گراں کے ملحقہ دو کچے کمروں میں طلبہ کی رہائش کا انتظام کیا گیا۔ بعد میں طلبہ کی تعداد بڑھنے کی وجہ سے پارس میں 'بالسیری' کے مقام پر علاحدہ جگہ خرید لی گئی اور وہاں کچی عمارت بنا کر مدرسے کو منتقل کر دیا گیا۔