دار العلوم کراچی کورنگی، کراچی میں واقع ایک مشہور دینی تعلیمی ادارہ ہے جس کو سابق مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ نے قائم کیا تھا۔ جامعہ کے موجودہ صدر شیخ الحدیث مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ ہیں۔ جو سپریم کورٹ شریعہ بینچ کے جسٹس بھی رہے ہیں۔اس وقت وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر بھی ہیں ۔ پاکستان کے مفتی اعظم مفتی رفیع عثمانی رحمہ اللّٰہ کے انتقال کے بعد جامعہ کے صدر چہارم بنائے گئے ہیں۔ نائب صدر اول مفتی ڈاکٹر زبیر اشرف عثمانی دامت برکاتہم نائب صدر دوم مفتی ڈاکٹر عمران اشرف عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ ہیں

عمید الدراسات حضرت مولانا راحت علی ہاشمی صاحب زید مجدہم

معاون عمید الدراسات اول مفتی ڈاکٹر حسان اشرف عثمانی مدظلہم

معاون عمید الدراسات دوم مولانا احسن محمود صاحب زید مجدہم ہیں


جامعہ دار العلوم کراچی ایک وسیع وعریض دینی درسگاہ ہے جس میں بیک وقت ہزاروں طلبہ پڑھتے ہیں۔ دار العلوم کے احاطے میں ایک وسیع کتب خانہ ہے جس میں لگ بھگ ایک لاکھ کتابیں موجود ہیں۔ اس کے منتظم مولانا اسلم صاحب ہیں ٹائمنگ صبح آٹھ بجے سے رات بارہ بجے تک علاوہ وقفہ نماز وطعام۔ اس لائبریری میں امام رازیؒ کا ایک مخطوطہ بھی موجود ہے۔ لائبریری میں مطالعے کے لیے خوبصورت اور پرسکون ہال ہے جہاں بیٹھ کر اطمینان سے ہر قسم کی کتابوں کا مطالعہ کیا جاسکتا ہے۔

دار العلوم میں ایک بڑی مسجد ہے جس میں تیس ہزار افراد سما سکتے ہیں۔اس کے ناظم اور امام ولی کامل مفتی عبد الروف سکھروی صاحب ہیں۔ نائب امام مولانا اشرف عالم صدیقی ہیں۔

طلبہ کے رہائش کے لیے بہترین سہولیات سے آراستہ پانچ بلاک پر مشتمل وسیع وعریض ہاسٹل ہے۔اسکے ناظم اعلیٰ جامعہ کے قدیم بزرگ استاد مولانا محمد اسحاق صاحب ہیں۔ہاسٹل کے ہر کمرے میں پانچ طلبہ کی گنجائش ہوتی ہے۔ ہر طالب علم کے لیے ایک پلنگ، پنکھا، لیمپ اور الماری کا اہتمام کیا گیا ہے۔

کھانے کے لیے الگ میس ہے جس میں بیک وقت چار ہزار طلبہ کو کھانا کھلایا جاسکتا ہے۔ یہاں حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق کھانا تیار کیا جاتا ہے۔

دار الافتاء میں مسائل کا حل بتایا جاتا ہے۔ یہاں ہرطرح کے دینی مسائل بشمول معاشی (Economics) مسائل انتہائی عرق ریزی سے حل کیے جاتے ہیں۔دن میں تقریباً ایک سو فتاویٰ جاری ہوتے ہیں اس کے ناظم مفتی عبد الروف سکھروی صاحب ہیں دیگر بڑے مفتیان کرام میں مفتی عبدالمنان صاحب مفتی عبداللہ برمی صاحب نگران تخصص فی الافتاء مفتی زبیر اشرف عثمانی مفتی عمران اشرف عثمانی مفتی ڈاکٹر عصمت اللہ مفتی سید حسین احمد مفتی شاہ تفضل علی مفتی یعقوب صاحب(نائب نگران تخصص فی الافتاء) وغیرہ

شامل ہیں۔

حوالہ جات ترمیم