دارائی دخت
(دارایدخت سے رجوع مکرر)
دارائی دخت تخارستان (موجودہ شمالی افغانستان) کے بادشاہ کی بیٹی اور شاعرہ تھی۔ ایرانی ادبی ماخذات کے مطابق اسے اولین ترین فارسی گو شاعرہ مانا گیا ہے۔
سن 654 عیسوی میں خطہ غربی ایران عظیم (جو اس وقت افغانستان کہلاتا ہے) پر عربوں کے حملے کے بعد تخارستان کا بادشاہ دارا، جاپان میں پناہ گزین ہو گیا اور اس کی یہ بیٹی دارائی دخت جاپان میں ہی پیدا ہوئی اور اپنی شاعری کی وجہ سے فارسی زبان کی پہلی خاتون شاعرہ ہونے کا اعزاز رکھتی ہے۔
فارسی زبان میں کسی خاتون کا کہا گیا پہلا کلام دارائی دخت کے اپنے شوہر کے سوگ میں کہے جانے والے اشعار ہیں؛