دار الہدى اسلامک یونیورسٹی

سانچہ:دار الہدی اسلامک یونیورسٹیسانچہ:سن تاسیس

جامعہ دار الہدی اسلامک یونیورسٹی کا لوگو
جامعہ دار الہدی اسلامک یونیورسٹی کا لوگو
دار الہدی اسلامک یونیورسٹی کی مرکزی بلڈنگ

دار الہدی اسلامک یونیورسٹی (Darul Huda Islamic University)جنوبی ہندوستان کی ایک عظیم الشان درسگاہ ہے۔ [1] یہ یونیورسٹی ہندوستان کے صوبہ کیرلا کے ضلع ملاپرم کے شہر چماڈ میں واقع ہے۔ یونیورسٹی کی بنیاد 25 دسمبر، 1983 ء میں رکھی گئی‏ اور یونیورسٹی نے 26 جون، 1986ء\ 1406ھ میں کام کا آغاز کیا۔ دار الهدى یونیورسٹی اسلامی دنیا کی یونیورسٹیوں کے فیڈریشن کی ایک رکن ہے [2] اور یونیورسٹی کے چانسلر سید حیدر علی شهاب تنگل ہیں، [3] اور مفتئ اعظم کیرلا زين الدين مسليار معاون صدر [4] اور ڈاكٹر بهاء الدين محمد ندوي یونیورسٹی کے وائس چانسلر ہیں، [5]

بانیان کرام

ترمیم

جامعہ ہذا کو بنانے میں سب سے زیادہ جن تین برگزیدہ شخصیتوں کا نام ہے وہ حسب ذیل ہے:

دار الہدی اسلامک یونیورسٹی کی شاندار جامع مسجد

1۔ داکٹر یو باپوٹی حاجی

2۔ سی ایچ عیدروس مسلیار

3۔ ایم ایم بشیر مسلیار

وائس چانسلر

ترمیم

جامعہ دار الہدی اسلامک یونیورسٹی کو 2009ء میں اکاڈمی سے یونیورسٹی کا خطاب ملا۔ 2009ء سے لے کر کے 2016ء تک اس کے پرو چانسلر مفتی اعظم کیرلا زین العلماء شیخنا زین الدین مسلیار رحمہ اللہ تھے ۔ اس کے وائس چانسلر مفسر قرآن ڈاکٹر بہاء الدین ندوی ہے۔

جامعہ کا تعلیمی مرحلہ
ترمیم

جامعہ دار الہدی اسلامک یونیورسٹی مکمل 12 سال کا کورس فراہم کرتی ہے۔ جو درج ذیل مراحل پر مشتمل ہے:

1۔ سیکنڈری: پانچ سال

2۔ سینئر سیکنڈری: دو سال

3۔ ڈگری: تین سال

جامعہ دار الہدی اسلامک یونیورسٹی میں دستار فضیلت کا پروگرام

4۔ پوسٹ گریجوئیشن: دو سال

جامعہ دار الہدی سے منسلک مدارس
ترمیم

جامعہ دار الہدی اسلامک یونیورسٹی سے کیرلا کے تقریبا 28 مدارس منسلک ہیں اور بیرون کیرلا میں ایک شاخ اور آٹھ آف کیمپسس ہیں۔ اس سے منسلک مدارس کے نام درج ذیل میں ہے:

1۔ قوۃ الاسلام عربک کولیج ۔ ممبئی

2۔ اصلاح العلوم ۔ تانور، کیرلا

3۔ نہج الرشاد ۔ چامکالا(Chamakkala)، کیرلا

بیرون کیرلا کے آف کیمپسس
ترمیم

جامعہ دار الہدی اسلامک یونیورسٹی کے بیرون کیرلا آٹھ آف کیمپسس ہیں۔ جس کے نام حسب ذیل ہیں:

1۔ دار الہدی پنگنور آف کیمپس۔ آندھرا پردیش

2۔ دار الہدی آسام آف کیمپس ۔ آسام

3۔دار الہدی بنگال آف کیمپس۔ بنگال

4۔دار الہدی مڈنور آف کیمپس ۔ کرناٹک

حوالہ جات

ترمیم
  1. "ا رسمي وبسايٹ"۔ 10 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جون 2014 
  2. "یونیورسٹیوں کے فیڈریشن کے وبسايٹ"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جون 2014 
  3. "رسمي وبسايٹ، چانسلر"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جون 2014 
  4. "رسمي وبسايٹ، برو چانسلر"۔ 08 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جون 2014 
  5. "رسمي وبسايٹ، وايس چانسلر"۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جون 2014