داغ
داغ (انگریزی: Stain) کسی رنگ کا مدھم پڑ جانا ہے، جو اس قدر اپنی سطح سے واضح ہوتا ہے کہ اس کی وجہ سے ایک نقص ظاہر ہوتا ہے۔ یہ عمومًا کیماوی یا دو موادوں کے ایک دوسرے کے ربط میں آنے سے ہوتا ہے۔ داغ داری کو حیاتی کیمیاوی تحقیق کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اس کا استعمال دھات کے بد رنگ یا زنگ آلود ہونے اور فن کاری سے بھی ہے (مثلًا لکڑی کی داغ داری، کانچ کی داغ داری، جو عام صورتوں نقص ہوتے ہوئے بھی کئی بار فن کاری کے نمونوں کو تیار کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں)۔
اقسام
ترمیمجیسا کہ افتتاحی پیرا کے اخیر میں بیان کیا گیا ہے، داغ داری کی ایک قسم دانستہ ہوتی ہے۔ یہ قسم فن کارانہ نمونے کے تیار کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ دوسری قسم اشاریاتی داغوں کی ہے۔ اس میں فوڈ کلرنگ یا پکوان میں استعمال ہونے والے رنگ یا کوئی ایسا مادہ جو بیکٹیریا کو خرد بین میں نمایاں کر دے، شامل ہیں۔ تیسری قسم قدرتی داغوں کی ہے، مثلًا لوہے کا زنگ آلود ہونا اسی زمرے سے تعلق رکھتا ہے۔ چوتھی قسم حادثاتی داغ کی ہے، جیسے کہ کپڑوں پر چٹنی یا سالن کے گرنے سے ہونے والے داغ ہیں۔
داغ دور کرنے کے طریقے
ترمیمO فالسے، اسٹرابیری یا کسی بھی قسم کی ’’بیریز‘‘ کے داغ دور کرنے کے لیے داغ کی جگہ کو کسی ٹب یا بالٹی کے اوپر اچھی طرح فکس کر لیں۔ پھر ایک کیتلی میں ابلتا ہوا پانی ایک فٹ کی بلندی سے گرائیں۔ داغ حیرت انگیز طور پر غائب ہوجائیں گے۔
O بال پوائنٹ کے داغ کپڑے پر لگ جائیں تو آسانی سے نہیں نکلتے۔ اس کے لیے نیل پالش ریموور کا استعمال کریں۔ روئی کے پھاہے پر ریموور لگا کر داغ پر رگڑیں داغ صاف ہوجائے گا۔ پھر اسے ڈٹرجنٹ سے مل مل کر پانی سے دھو لیں۔ ڈیٹول کو بھی اگر روئی پر لگا کر داغ والی جگہ رگڑا جائے تو داغ صاف ہوجاتے ہیں۔
O کافی کے داغ ہوں یا چاکلیٹ کے، انھیں دور کرنے کے لیے بوریکس پاؤڈر یا بوریکس کا محلول کو اسفنج میں لگا کر داغ پر جگہ پر رگڑیں پھر گرم پانی و صابن کے جھاگ سے دھولیں۔ داغ اگر پرانا ہو تو اس کے لیے پہلے گلیسرین لگائیں اور اسے صابن یا بورک پاؤڈر سے رگڑیں اور صاف پانی سے دھو لیں۔
O اکثر بچے پارک میں کھیلتے ہوئے کپڑوں پر گھاس کے داغ لگا لیتے ہیں۔ اس کی صفائی کے لیے پورے کپڑے دھونے سے قبل کسی بھی اچھے ڈٹرجنٹ کو اسپرے بوتل میں بھر کر داغ پر چھڑکیں اور اچھی طرح ملیں۔ پھر مشین یا بالٹی میں ڈال کر دھولیں۔
O گریس کے داغ دور کرنے کے لیے روئی پر میتھیلیٹڈ اسپرٹ لگا کر داغ والی جگہ پر رگڑیں پھر بلاٹنگ یا بلوٹنگ پیپر رکھ کر اوپر سے گرم استری کریں۔ بلاٹنگ پیپر ساری چکنائی اپنے اندر جذب کرلے گا پھر صابن والے گرم پانی سے کپڑے دھو لیں۔ سالن اور چکنائی کے داغ دور کرنے کے لیے اگر ٹیلکم پاؤڈر ڈال کر رگڑیں تو بھی داغ صاف ہوجائیں گے۔[1]