دامالی بیل
دامالی اشماعیل رابرٹ بیل (پیدائش: 26 مارچ 1992ء) برمودا کا کرکٹ کھلاڑی ہے۔ بیل دائیں ہاتھ کا بلے باز ہے جو بائیں ہاتھ کی درمیانے درجے کی رفتار سے گیند پھینکتا ہے۔ وہ برمودا میں پیدا ہوئے اور برکلے انسٹی ٹیوٹ، برمودا سے تعلیم حاصل کی۔ بیل کو متحدہ عرب امارات میں 2011ء ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن 2 کے لیے برمودا کے اسکواڈ میں منتخب کیا گیا تھا۔ [1] اس ٹورنامنٹ کے دوران ہی اسٹوویل نے پاپوا نیو گنی کے خلاف اپنی لسٹ اے کی شروعات کی۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے دوران مزید 3 لسٹ اے میں شرکت کی جن میں سے آخری نمیبیا کے خلاف آیا۔ [2] انہوں نے ٹورنامنٹ کے دوران 31.28 کی اوسط سے 7 وکٹیں حاصل کیں جس میں 2/33 کے بہترین اعداد و شمار تھے۔[3] برمودا کو ٹورنامنٹ کے اختتام پر 2013ء ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن تھری میں منتقل کر دیا گیا۔ وہ لیجنڈری کرکٹر اور فٹ بالر کیلون سائمنڈز کے بھتیجے ہیں۔
دامالی بیل | |
---|---|
شخصی معلومات | |
پیدائش | 26 مارچ 1992ء (32 سال) برمودا |
عملی زندگی | |
ٹیم | |
برمودا قومی کرکٹ ٹیم | |
پیشہ | کرکٹ کھلاڑی ، ایسوسی ایشن فٹ بال کھلاڑی |
کھیل | کرکٹ |
کھیل کا ملک | برمودا |
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Teams gear up for WCL Division 2"۔ ESPNcricinfo۔ 7 April 2011۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 فروری 2012
- ↑ "List A Matches played by Damali Bell"۔ CricketArchive۔ 06 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 فروری 2012
- ↑ "List A Bowling For Each Team by Damali Bell"۔ CricketArchive۔ 04 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 فروری 2012