دامیڑی زبان
دمیلی زبان
لسانی تعلق: ہندیورپی← ہندایرانی←ہندآرہائی←شمال مغربی گروہ←داردی گروہ←کُنڑی گروہ←دمیلی
لسانی علاقہ: چترال کے جنوب میں وادی دمیل
موجودہ تعداد: 7000 سے زائد
دمیلی زبان داردی لسانی گروہ کی کُنڑی شاخ کی ایک زبان ہے جو چترال کے جنوب میں میر کھنی اور ارندو کے وسط میں واقع دمیل وادی میں بولی جاتی ہے۔ اس زبان کے بولنے والوں کی تعدار سات ہزار تک ہے۔ دمیلی بولنے والے پونہ گرام، آسپر، کھراگرام، دمیل نسار، شینڑی اور ڈونڈپدری دیہات میں پائے جاتے ہیں[ ]۔
دمیلی زبان کی ترویج و احیاء کے لیے دمیلی ویلفئر سوسائٹی اور فورم فار لینگویج انیشیٹیوز اسلام آباد کا ادارہ کوششیں کر رہا ہے۔ اس زبان میں دمیلی قاعدہ اور دمیلی زخیرہ الفاظ کا مجموعہ شائع ہو چکا ہے۔ یہ زبان اپنے ارد گرد کی دوسری زبانوں سے متاثر ہو رہی ہے۔ اس زبان میں لوک ادب اور لوک شعری اصناف پائی جاتی ہیں۔[رازول کوہستانی]