دانت
دانت (جمع دانتوں) فقاری جانداروں کے منہ میں پائے جانے والے چھوٹے چھوٹے سخت اور نوکیلے سفید رنگ کے ہوتے ہیں جو غذا کو توڑنے، چبانے یا چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کے کام آتے ہیں۔ خاص طور پر گوشت خور جاندار دانتوں کی مدد سے شکار بھی کرتے ہیں اور اپنے بچاؤ یا دفاع کے لیے بھی دانتوں کو استعمال کرتے ہیں۔ دانتوں کی جڑیں منہ میں موجود مسوڑوں میں ہوتی ہیں، جہاں یہ نہایت مضبوطی سے جڑے ہوتے ہیں۔ یہ نوکیلے اور سخت دانت ہڈی کے نہیں بلکہ ٹھوس نسیج کے بنے ہوتے ہیں۔ دانت پستانیہ جانداروں میں پائے جانے والی امتیازی (اور طویل عرصے تک رہنے والی) صفات میں سے ایک ہے۔
ویکی ذخائر پر دانت سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |