درانفجاری حروف صحیح
درِانفجاری حروف صحیح حقیقتا اختتام (stops) ہی ہیں لیکن ان کی ادائیگی کے وقت ہوا منہ کے اندر کی طرف کھینچی جاتی ہے یعنی پھیپھڑوں سے ہوا باہر کی طرف خارج نہیں ہوتی اسی لیے یہ حروف صحیح غیر ریوی حروف صحیح میں شامل ہیں یہ حروف صحیح دنیا کی 13% زبانوں میں پائے جاتے ہیں یہ حروف زیادہ تر افریقی زبانوں میں پائے جاتے ہیں تاہم ہند یورپی زبانوں میں سندھی واحد زبان ہے جس میں یہ آوازیں پائی جاتی ہیں آئی پی اے میں [ɓ] [ɗ] [ɠ] [ʄ] بآواز درانفجاری حروف صحیح ہیں اس کے علاوہ ان کے بے آواز اقسام بھی ہیں جن میں مندرجہ بالا حروف کے ساتھ ̥ کی علامت لگا دی جاتی ہے مثلاﹰ ɓ̥