دربار لختلاں شریف تحصیل سوہاوہ کے علاقے میں ایک دربار ہے جوبابا امین شاہ عرف بابا عامی شاہ کی چلاگاہ ہے جو بابا سیدسلیمان غازی سرکار بادشاہ(میانی سیداں شریف)کی اولاد میں سے ہیں یہاں لوگ اپنی مرادیں مانتے ہیں اور بابا کی کرامتوں سے فیض پاتے ہیں لختلاں شریف دربار گاؤں میانی سیداں شریف سے چار سے ساڑھے چار کلومیٹر دور ہے پہلے تو لوگ پیدل جاتے تھے لیکن حال ہی میں پکی روڈ بن گئی ہے اور اس کا فائدہ یہ ہواکہ ابھی دربار کے پاس گاڑیاں چلی جاتی ہیں جس کی وجہ سے دربار تک پہنچنے میں آسانی ہو گئی ہے ایک اندازے کے مطابق ہر سال ایک لاکھ بکرے دربار پر آتے ہیں جن کی منت مانی جاتی ہے اس لیے جب آپ کو جانا ہوتووہاں آپ بکرے کے ساتھ اپنی روٹی وغیرہ لے کر جائیں باقی برتن وغیرو ادھر ملیں گے

(احتیاطی تدابیر)

آپ وہاں جائیں تو کچھ باتوں کا خاص خیال رکھیں،

(١)کبھی آگ کے لیے درخت مت کاٹیں آپ کو محکمہ جنگلات کی طرف سے جرمانہ بھی ہو سکتا ہے اور دوسرا یہ کہ اس میں ہمارے پیارے ملک پاکستان کا بھی نقصان ہے

(٢)کبھی چار بجے کے بعد دربار پر مت جائیں کیوں کہ اس کی اجازت نہیں ہے کیوں کہ یہ سارا پہاڑی علاقہ ہے یہاں اشتہاری مجرم بھی مل سکتے ہیں جو آپ کی جان و مال کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں

(٣)کبھی کچا گوشت لے کردربارسے واپس نہ جائیں کیوں کہ یہ بابا کی ناراضی کا باعث ہے جس کی وجہ سے آپ کا نقصان ہو سکتاہے،کیوں اس سے پہلے بھی کافی لوگوں نے یہ جسارت کی اور نقصان اٹھایا ہے

(٤)آپ پکا ہواسالن گھر لے کر جا سکتے ہیں بکرے کی کھال سری پائے گدی نشینوں کو دے کر جائیں کیوں کہ یہ ان کا حق ہے شکریہ

خادم الفقرا اور آپ کی دعاؤں کا طالب

سیدسبطِ علی نقوی

موبائل نمبر

03332416042

03025850625

03139048169