درد گردہ
اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
یہ درد گردے میں پتھری کی موجودگی اور اس کے مثانے کی جانب حرکت سے شروع ہوتا ہے۔ اگر پتھری ایک جگہ مقیم رہے تو عام طور پر درد نہیں ہوتا۔ پتھری پیشاب کی باریک نالیوں میں سے گزرنے کی کوشش کرتی ہے تو نالی کے سکڑنے اور پتھری کی خراش سے شدید درد ہوتا ہے۔ اس صورت میں مریض کو ہسپتال لے جانا چاہیے۔ درد کم کرنے کے لیے اکثر افیون کا ٹیکا لگاتے ہیں۔ جس کو مارفیا کہتے ہیں۔ اگر پتھری ہے تو علاج آپریشن سے ہوتا ہے۔ اگر کسی اور وجہ سے ہوا ہے تو پنسلین دی جاتی ہے۔ گردوں میں تکلیف شروع ہو تو مریض کو پانی کثرت سے پینے کی عادت ڈالنی چاہیے۔ کبھی کبھی تب دق اور سرطان سے بھی گردوں میں تکلیف پیدا ہو جاتی ہے۔
گردے کا درد پیشاب کے نالیوں میں زخم ہونے سے بھی ہوتا ہے