در محمد خاک
ابوالاقبال در محمد خاک صدیقی سندھ کے مصنفین اور بزرگان میں شامل ہیں۔
در محمد خاک | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
درستی - ترمیم |
ولادت
ترمیمابوالاقبال در محمد خاک صدیقی 12، ربیع الاول شریف بروز پیر، گوٹھ کاندھلہ نزد نصیر آباد ضلع لاڑکانہ میں تولد ہوئے۔
تعلیم و تربیت
ترمیممولانا در محمد نے ابتدائی تعلیم آخوند محمود لا کھیر اور حکیم میاں جمال الدین سے حاصل کی ۔ (میاں جمال الدین آپ کے قریبی رشتہ دار، ایک لاثانی حکیم اور عالم دین تھے)۔ مولانا نے فارسی کی تعلیم مولانا مسعود سے حاصل کی جو علامہ عطا ء اللہ فیروز شاہی کے شاگرد تھے ۔ اس کے بعد عربی کی کی ابتدائی کتب مولانا حافظ فدا احمدمہیسر کے پاس پڑھیں ۔ اور اعلیٰ تعلیم کے لیے حضرت مولانا مفتی عبد الرحمن دھامراہ کی خدمات حاصل کی ۔ اس کے بعد نورنگ واہ ( تحصیل قمبر علی خان ) کے مدرسہ میں مولانا میر محمد نورنگی کے درس میں شامل ہوئے ۔ اس کے علاوہ گوٹھ گاجی کھاوڑ ( نزد نصیر آباد ) میں ابوالخیرات محمد صالح کے پاس درسی کتب مکمل کر کے فارغ التحصیل ہوئے۔
بیعت
ترمیمدرمحمد 18سال کی عمر میں سلسلہ قادریہ سلطانیہ میں مفتی اعظم ، رئیس العلماء ، عاشق خیر الوریٰ ، عارف کامل علامہ مفتی عبد الغفور ہمایونی ؒ کے دست بیعت ہوئے ۔ اس کے بعد دادو ضلع کے نامور نقشبندی بزرگ مولانا غلام محمد ملکانی ؒ ( ملکانی شریف ) کے ہاتھ پر سلسلہ نقشبندی یہ میں بیعت ہوئے ۔
درس و تدریس
ترمیممولانا بعد فراغت 8سال اپنے گوٹھ میں ، 13برس لعلورائنک میں درس دیا۔ اس طرح فرید آباد ( میہڑ) اور شکار پور میں بھی درس دیا ۔ درس و تدریس سے بارہ طلبہ فارغ التحصیل ہوئے مسجد ناراجیل حیدرآباد میں امامت و خطابت کے فرائض بھی انجام دیے۔ شاعری : مولانا کو شاعری سے خاص قلبی لگاوٗ تھا۔ ’’خاک ‘‘ تخلص تھا۔حمد ، نعت ، مولود ، منقبت اور غزل صنف میں کلام دستیاب ہے ۔[1]
تصنیف و تالیف
ترمیمدرمحمد کاندھلوی کثیر التصانیف عالم تھے ۔ اس کے رسائل ، عربی ، فارسی اور سندھی میں تحریر شدہ ہیں۔ مولانا نے اپنے گوٹھ کاندھلہ میں اشاعتی مرکز ’’ادارہ سبحانی ‘‘قائم کیا جس کے تحت اپنی کتابوں کی اشاعت کا سلسلہ شروع کیا۔ادارہ سے بعض رسائل شائع ہوئے ۔ آپ کی تصانیف میں سے بعض کے اسماء درج ذیل ہیں :۔
- فتاویٰ صدیقی
- انوار محمدیہ ﷺ (سندھی )
- خزانۃالعارفین (سندھی ) شاہ عبد اللطیف بھٹائی کے بعض اشعار کی شرح
- الوحی الوفی فی وجوب ذکر الخفی
- اعانۃ الوحید فی رد عقائد السنی الجدید ( سندھی ) ردشیعیت
- نور الابصار فی جواز الجمعۃ فی القریہ والامصار
- تحفۃالاخوا ن فی اباحۃالتنباک و شربالدخان
- اللمعۃفی تحقیق الخطبۃ(عربی )
- عمدۃالالقاب
- شرف الشبیہ فی شرح شجرۃالطیبہ
- کلیات خاک
- رباعیات خاک
- خطبات خاک
- بھیج پاگارہ ، پیر پیارا
وصال
ترمیممولانا در محمد خاک نے 30، ربیع الاول 1401ھ 1981ء شب جمعہ انتقال کیا۔[2]