دز بند
دز ڈیم(انگریزی: Dez Dam)(فارسی: سد دز)ایران کا سب سے بڑا پن بجلی کا بند ہے جو خوزستان صوب (ایران)کے شمال مشرق میں قریب ترین شہر دزفول (دسفیل یا دژپل) کے پاس ایک دریا دز پر 1963 میں تعمیر کیاگیاتھا۔ اسے ایک اطالوی تجارتی ادارے نے تعمیر کیاتھا اور جب اسے تعمیر کیا گیا اس وقت یہ ایران کا سب سے بڑا تعمیراتی منصوبہ تھا۔ اس بند کی بلندی 203 میٹر ہے جس کی وجہ سے اسے دنیا بھر میں ممتاز بندوں میں اولین درجہ حاصل ہے۔ اس میں ذخیرہ کرنے کی گنجائش 3۔340ملین مکعب میٹر ہے۔ پہاڑوں میں قائم احاطہءتولید قوت برقی (Powerhouse)کی سیر و معائنہ بھی کیاجاسکتاہے جو بند کے شرقی حصے میں واقع ہے۔ وہاں فرانسس توربینیں (Francis turbines)نسب کی گئی ہیں جو بجلی پیداکرنے میں معاون ہیں۔ حالیہ وقت میں اس بند کو ذخیرہ کرنے کی گنجائش کی مدکشر ارضی اور بلند سمت سے مٹی کی آمد کی وجہ سے سالانہ نقصان کا سامناہے۔
دز بند | |
---|---|
مقام دز بند Iran | |
ملک | ایران |
مقام | صوبہ خوزستان |
Coordinates | 32°36.3′N 48°27.8′E / 32.6050°N 48.4633°E |
درجہ | مستعمل |
تعمیر کا آغاز | 1959 |
تاریخ افتتاح | 1963 |
مالک | Iran Water & Power Resources Development Co. |
ڈیم اور سپل وے | |
قسم ڈیم | Concrete arch dam |
تقید | دیز دریا |
بلندی | 203 میٹر (666 فٹ) |
لمبائی | 380 میٹر (1,247 فٹ) |
چوڑائی (چوٹی پر) | 27 میٹر (89 فٹ) |
آب گُزر گنجائش | 600 میٹر3/سیکنڈ (21,000 فٹ مکعب/سیکنڈ) |
ذخیرہ آب | |
کل گنجائش | 3.34 کلومیٹر3 (2,710,000 acre·ft) |
سطح کا رقبہ | 64.9 کلومیٹر2 (25.1 مربع میل)[1] |
بجلی گھر | |
ٹربائن | 8 x 65 MW[1] |
Installed capacity | 520 MW[1] |
Annual generation | 1,783 GWh [1] |
ماخذ
ترمیمایران کی جنگلی حیات دستاویزی فلم کی ساتویں قسطآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ urdumovies.net (Error: unknown archive URL)