دستاویز یا document روایتی طور پر ایک ایسے صفحہ یا کاغذ کو کہا جاتا ہے جس میں معلومات درج کی گئی ہوں لیکن آج کل دستاویز کی اصطلاح کاغذ کی قــید سے نکل کر انواع و اقسام کی شکلیں اختیار کرچکی ہے۔ اور اب یوں کہا جا سکتا ہے کہ ہر وہ شے جو اپنے اندر معلومات یا مواد (data) کا اندراج رکھتی ہو، ایک دستاویز کے زمرے میں آجاتی ہے۔

یا

Certificates Documents

وہ سند جو حکومت، میونسپل کمیٹی، کارپوریشن یا کمپنی کی طرف سے ملتی ہے۔ اور سرمائے کی ملکیت کو ظاہر کرتی ہے۔ سودی دستاویزات کا سوداگر اگر کسی سال ادا نہ کیا جائے تو اسے سال آئندہ کے مافع میں سے وضع کیا جا سکتا ہے۔ قانون کے لحاظ سے ہر وہ تحریر دستاویز سمجھی جاتی ہے جس کا لکھنے والا کسی کام کے کرنے یا نہ کرنے کا عہد کرتا ہے۔ دستاویز ایک طرح سے کسی فرد یا جماعت کی طرف سے کسی ذمے داری کے قبول کرنے کا ثبوت ہے۔ قانون میں زبانی شہادت یا ثبوت کے مقابلے پر دستاویزی شہادت یا ثبوت کو ترجیح دی جاتی ہے اور اسے فائق اور قطعی سمجھا جاتا ہے۔