دعوت برمکی
دعوت برمکی ایک افسانوی دعوت ہے جس کا تذکرہ الف لیلہ و لیلہ میں کیا گیا ہے۔ اس دعوت میں میزبانی کے فرائض ایک برمکی شہزادے نے انجام دیے اور ایک فقیر کے سامنے بار بار خالی طشتریاں رکھیں مگر فقیر نے بظاہر اس طرح خوش ہو کر ان رکابیوں سے کھانا نوش کیا گویا ان میں بہترین کھانے رکھے ہوئے ہیں۔ اس تفریح طبع کے معاوضے میں بالاخر فقیر کو کھانا کھلایا گیا۔