دلائل النبوۃ للبیہقی
امام ابو بکر احمد بن حسین بیہقی (متوفی 458ھ) کی سیرت النبی پر عظیم کتاب دلائل النبوۃ ہے۔
دلائل النبوۃ للبیہقی | |
---|---|
(عربی میں: دلائل النبوة ومعرفة أحوال صاحب الشريعة) | |
مصنف | أبو بكر البيهقي |
محقق | عبد المعطي قلعجي |
اصل زبان | عربی |
موضوع | حديث نبوي ، سيرة نبوية |
ناشر | دار الكتب العلمية - دار الريان للتراث |
تاریخ اشاعت | 1988 |
درستی - ترمیم |
کتاب کا موضوع
ترمیمامام بیہقی نے اس عظیم الشان تصنیف میں معجزات النبی ،دلائل النبوۃ،رسول اکرم کی طہارت میلاد،اسماء وصفات اور حیات وممات کے سارے پہلوؤں کا احاطہ کیا ہے اس کتاب میں سیرت نبوی کو بڑے احسن اور منفرد انداز میں جمع فرما دیا علامہ بیہقی اپنے ہم عصروں میں حفظ حدیث، اتقان، علوم و فنون میں پختگی اور حسنِ تصنیف میں منفرد و یگانہ روزگار تھے سیرتِ طیبہ پر ’’الدلائل النبوۃ۔۔‘‘ تصنیف فرمائی جسے علامہ تاج الدین سبکی بے نظیر کتاب قرار دیتے ہیں اور علامہ ابن کثیر سیرت و شمائل کے باب میں تصنیف شدہ تمام کتب کا سرچشمہ قرار دیتے ہیں۔ کتاب کی سب سے بڑ ی خوبی یہ ہے کہ امام بیہقی نے سیرت کو احادیث کی صحیح روایات کے ساتھ مزّین فرمایا ہر قول کے لیے سند پیش کی۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ دلائل النبوة ،مؤلف:ابو بكر البيہقی،ناشر: دار الكتب العلميہ