دلمون
دلمون ایک قدیم مشرقی عرب میں سامی بولنے والی تہذیب تھی جس کا تذکرہ 3000 قبل مسیح کے بعد سے ملتا ہے۔ یہ خلیج فارس میں، بین النہرین اور وادیٔ سندھ کی تہذیب کے درمیان، سمندر کی قریب واقع تھی۔
بین النہرین اور دلمون کے درمیان عظیم معاشی اور تجارتی تعلقات اس حد تک مضبوط تھے کہ دلمون سمیری افسانۂ خلق میں مرکزی کردار تھے۔
دلمون ایک اہم تجارتی مرکز تھا۔اپنی طاقت کے عروج پر، خلیج فارس کی تجارتی راستوں پر ان کاتسلط تھا۔
تاریخ
ترمیمدلمون 4000 ق م سے 800 ق م کے دوران ایک اہم تجارتی مرکز تھا اور 1000 ق م سے تقریباََ 1300 ق م تک خوب پھل پھول رہا تھا۔ دلمون سلطنت الآشورية الوسطى(1365-1050 قبل مسیح) کے ہاتھوں فتح ہوا اور خلیج فارس میں لوٹ مارکے پھیلنے سے اس کی معاشی قوت 1000 ق م سے 800 ق م کے دوران زوال پزیر ہونا شروع ہو گئی۔