دماغ شوئی
ذہنی دھلائی جسے انگریزی میں برین واشنگ کے نام سے جانا جاتا ہے، سے مراد غیر اخلاقی طور پر انفرادی یا اجتماعی سطح پر کسی کے خیالات کو اپنی مرضی کے تابع کرنا ہے۔ عموماً یہ عمل مفعول کی مرضی کے خلاف سر انجام دیا جاتا ہے۔ یہ کام نفسیاتی یا غیر نفسیاتی طریقے کی مدد سے سر انجام پاتا ہے۔ اس کے نتیچے میں مفعول اپنی سوچ، اپنے رویے، اپنے جذبات اور اپنی قوتِ فیصلہ پر اپنا قابو کھو دیتا ہے۔