دنا قزمہ طرزیات
دنا قزمہ ٹیکنالوجی (DNA nanotechnology) اصل میں قزمہ طرزیات کی وہ شاخ ہے جس میں DNA یعنی دنـا (د ن ا) اور دیگر مرکزی ترشوں (nucleic acids) کی اس صلاحیت اور خصوصیات پر تحقیق کی جاتی ہے جس کے ذریعہ وہ حیاتیاتی نظام میں اپنے مابین تفاعل کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر حیات کے قرار کا سبب بنتے ہیں، ان سالمات کی اس خصوصیت کو سالماتی معرفت (molecular recognition) کہا جاتا ہے۔