دوسری جنگ عظیم میں خواتین

دوسری جنگ عظیم میں خواتین کا کردار بہت اہم رہا اور ان کی معاشرے میں فعال شمولیت مزید بڑھ گئی۔دوسری جنگ عظیم میں غیر معمولی پیمانے پر ایک عالمی تنازع شروع ہوا جو کئی برسوں تک جاری رہا، اس کی وجہ سے خواتین کے کردار میں وسعت پیدا ہوئی اور دوسری جنگ عظیم میں خواتین کا کردار پہلی عالمی جنگ کے مقابلے میں زیادہ ابھر کر سامنے آیا۔ 1945 میں خواتین اسلحہ سازی کے کارخانوں اور کھیتوں میں بھی کام کرتی تھیں، ٹرک بھی چلاتی تھیں، سپاہیوں کو مدد فراہم کرتی تھیں اور کام کے ایسے پیشہ ورانہ شعبوں میں داخل ہوئیں جو پہلے صرف مردوں کے لیے مخصوص تھے۔[1]

اتحادی ممالک میں ہزاروں خواتین کو فرنٹ لائن نرسوں کے طور پر بھرتی کیا گیا۔ مزید ہزاروں خواتین گھر پر موجود دفاعی ملیشیا میں شامل ہوئیں اور فوج میں خدمات انجام دینے والی خواتین کی تعداد میں خاص طور پر سرخ فوج(سوویت یونین) میں نمایاں اضافہ ہوا ۔

دوسری جنگ عظیم کے دوران ، تقریباً 400,000 خواتین نے ریاستہائے متحدہ امریکا میں مسلح افواج میں خدمات انجام دیں اور 460 سے زیادہ (بعض ذرائع کے مطابق قریب ترین تعداد 543 ہے) خواتین جنگ کے نتیجے میں اپنی جانیں گنوا بیٹھیں۔ جنگ کے بعد 1948 کے وومن انٹیگریشن ایکٹ کی منظوری کے بعد خواتین کو باضابطہ طور پر امریکی مسلح افواج کا مستقل حصہ تسلیم کر لیا گیا۔ لاکھوں خواتین نے جنگی شعبوں میں حصہ لیا، خاص طور پر طیارہ شکن یونٹوں میں۔ امریکا نے خواتین کو لڑائی میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ رائے عامہ اس وقت اس حق میں نہیں تھی۔

بہت سی خواتین نے فرانس ، اٹلی ، پولینڈ اور برطانیہ (اسپیشل آپریشنز امپلیمینٹیشن آرگنائزیشن)  اور امریکا ( آفس ​​آف سٹریٹجک سروسز ) کا حصہ بن کر مزاحمت میں حصہ لیا جس نے اجتماعی مزاحمت کو جلا بخشی۔

اس کے برعکس، جاپانی امپیریل آرمی میں جاپانی قبضے کے تحت علاقوں میں کچھ خواتین کو جنسی غلامی پر مجبور کیا جاتا تھا اور انھیں آرام دہ خواتین کہا جاتا تھا ۔ ہولوکاسٹ میں تقریباً 2,000,000 یہودی خواتین کے ساتھ ساتھ دیگر معذور اور غیر یہودی خواتین بھی ماری گئیں۔دوسری جنگ عظیم سے پہلے اور اس کے دوران امپیریل جاپانی فوج کی طرف سے عورتوں اور لڑکیوں کو جنسی غلامی پر مجبور کیا جاتا تھا اور عرف عام میں انھیں آرام دہ خواتین کہا جاتا تھا۔

ٹائم لائن

ترمیم

1938: یو ایس نیول ریزرو ایکٹ قابلیت یافتہ خواتین کو نرسوں کے طور پر بھرتی کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

1941: کینیڈین خواتین کی کور قائم ہوئی۔

1942: خواتین کی رائل کینیڈین نیول سروس کا قیام عمل میں آیا۔  

1942: یو ایس ویمنز ریزرو گارڈ(سرکاری طور پر "مسٹس" کا عرفی نام) بنائی گئی۔

1942: وومنز میرین کورپس ریزرو(MCWR) کو جولائی 1942 میں امریکی کانگریس نے دوسری جنگ عظیم میں لڑاکا مشن کے لیے مرد میرینز کے ساتھ ساتھ خواتین میرینز کی بھی اجازت دی تھی۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Julia Brock؛ Jennifer Dickey؛ Richard Harker؛ Catherine Lewis (2015)۔ Beyond Rosie: A Documentary History of Women and World War II۔ The University of Arkansas Press۔ ISBN:978-1-55728-670-3