دوہری مالیات
ایک مالی سال میں ایک آمدنی یا وراثت پردو مرتبہ مالیات وصول کرنا ( ٹیکس لگانا اور وصول کرنا)۔ دوہرا ٹیکس اس طرح عائد ہو سکتا ہے جس بنیاد پر ٹیکس لگایا جائے وہ دو علاحدہ ٹیکس لگانے والے محکموں کے حلقہ انتظام میں ہو۔ مثلاً وراثت پر صوبائی اورمرکزی حکومتیں ٹیکس لگائیں۔ ایک ہی ملک میں دوہرا ٹیکس عام طور سے اس طرح لگ جاتا ہے کہ ایک کمپنی دو ملکوں میں کاروبار کرے۔ اور دونوں حکومتیں اس کمپنی کی کل آمدنی آپس میں سمجھوتا کرلیتے ہیں۔ اور دوہرے ٹیکس سے کمپنیوں کو مستثنی کر دیتے ہیں۔ پاکستان نے دوہرے ٹیکس سے بچنے کے لیے بہت سے ممالک سے معاہدے کر رکھے ہیں۔