دو قیدیوں کی دہری مشکل
دو قیدیوں کی دہری مشکل ایک کھیل ہے جس سے تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کس طرح دو قیدی تعاون کی صورت میں اپنی قید کی مدت کو کم کر سکتے ہیں۔ یہ مخمصہ اصل میں میرل فلڈ اور میلون ڈریشر نے 1950 میں اس وقت تیار کیا تھا جب وہ رینڈ کارپوریشن میں کام کر رہے تھے۔ البرٹ ڈبلیو ٹکر نے بعد میں جیل کی سزاؤں کے لحاظ سے انعامات کو ترتیب دے کر اس کھیل کو باقاعدہ بنایا اور اسے قیدی کا مخمصہ یا (دو قیدیوں کی دہری مشکل) کا نام دیا۔
دو قیدیوں کی دہری مشکل کا مفہوم
ترمیمدو قیدیوں کی دہری مشکل ایک کھیل ہے جس میں دو ملزم ایک دوسرے پر الزام لگاتے ہیں۔ عدالت میں ان دونوں ملزموں کے انتخاب کی چند صورتیں ہیں:
1۔ دونوں خاموش رہتے ہیں جبکہ خاموش رہنے کی سزا 6 ماہ قید ہے۔
2۔ ان میں سے ایک دوسرے کے خلاف گواہ پیش کرتا ہے جبکہ دوسرا خاموش رہتا ہے۔
3۔ دونوں ایک دوسرے کے خلاف گواہ پیش کرتے ہیں۔
نوٹ: خاموشی کی صورت میں سزا 6 ماہ ہے، اگر ایک ملزم دوسرے کے خلاف گواہ لاتا ہے جبکہ دوسرا گواہ لانے میں ناکام ہوجاتا ہے تو گواہ نہ لا سکنے والے کو دس سال قید ہو گی۔ اور اگر دونوں ایک دوسرے کے خلاف شہادت قائم کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو دونوں کو پانچ پانچ سال قید ہوگی۔
یہاں پر تعاون کی اہمیت معلوم ہوتی ہے کہ اگر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں اور خاموش رہیں تو عدالت ان دونوں کو چھ چھ ماہ کی قید سنائے گی۔