دھتورہ
دھتورہ (انگریزی: Datura) ایک خودرو جنگلی پودا ہے جو یورپ اور ایشیا میں عام ہے۔ انسان کے لیے زہر قاتل ہے لیکن بطور دوا کے نہایت پر اثر اور مجرب چیز ہے۔ انگریزی نسخوں میں عام طور پر استعمال ہوتا ہے۔ اس پودے کے عرق کا نام ایٹروپین ہے جو مشہور دوا ہے۔
ذائقہ:
ترمیماس کا ذائقہ تلخ ہوتا ہے۔
مزاج:
ترمیمچوتھے درجہ میں سرد اور چوتھے درجہ میں خشک ہوتا ہے۔
مقدار خوراک:
ترمیممقدار خوراک ایک چاول سے لے کر 3 چاول ہے۔
مقام پیدائش:
ترمیمہر جگہ سڑکوں کے کنارے اور گاؤں کے آس پاس پایا جاتا ہے۔
افعال و استعمال:
ترمیمدھتورہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ kamilherbal.com (Error: unknown archive URL) کا بیرونی طور پر استعمال سکون بخش ہے۔ اسے مختلف روغنوں میں مختلف طریقوں سے شامل کر کے گنٹھیا اور جوڑوں کے درد میں مالش کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
مصلح:
ترمیماس کا مصلح دودھ، مکھن، سونف، مرچ سیاہ اور شہد ہیں۔
ویکی ذخائر پر دھتورہ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |