دھرپالی قبیلہ جاٹ نسل کا ایک نامور قدیم اور بہادر قبیلہ ہے یہ پورے ہندوستان اور پاکستان میں آباد ہے اِن کا پیشہ اکثر زراعت اور مال مویشی پالنا ہے جو آج تک اپنے اِسی روایتی اور قدیمی پیشے سے جُڑے ہوئے ہیں یہ انتہائی سادہ صاف گو اور مثالی بہادر ہیں۔ پاکستان میں قدیم سندھ موجودہ بلوچستان میں واقع ضلع کچھی مہرگڑھ، ضلع جھل مگسی، ضلع سبی، ضلع نصیرآباد ضلع صحبت پور اور ضلع جعفرآباد کے علاوه سارے صوبے موجودہ بلوچستان میں آباد ہیں، ضلع کچھی اور ضلع جھل مگسی زمانہ قدیم سے اِن کی اپنی زمینیں ہیں اور اِن کے آبا و اجداد کے نام سے کئی موضع جات ہیں جن کے مالک خود دھرپالی ہیں تاریخی اعتبار سے برصغیر میں اکثریت میں جتنے بھی بیرونی حملہ آور آئے وہ کچھی کے راستے سے ہی گذرے لیکن انھوں نے کبھی بھی دھرپالیوں کے علاقوں اور موضع جات کا رُخ نہیں کِیا۔ زمانہ قدیم میں دھرپالی ہتھیاروں سے لیس ایک فوج کی صورت میں گھوڑوں پر سوار پوبیس گھنٹے اپنے علاقوں کی حفاظت کے لیے معمور رہتے تھے اور آج تک کسی بھی غیر قبیلہ نے دھرپالی کی اراضی پر قبضہ کرنے دھرپالی سے دشمنی موڑ لینے کا سوچا بھی نہیں خطے میں یہ مشہور ہے کہ دھرپالی اپنے ناک پر مکھی بھی بیٹھنے نہیں دیتے اور یہ بھی مشہور ہے کہ دھرپالی اکیلا ہو اور سو بندہ اُس پر حملہ ور ہو جائے تو وہ دشمنوں سے کبھی بھی زندگی کی بھیک نہیں مانگے گا اور اُن کے ساتھ برابر ایسے لڑے گا کہ جیسے وہ سو نہیں اکیلا ہو۔ دھرپالی قبیلے کو منظم کر کے اُن کے قبائلی معاشی سماجی و سیاسی مسائل کے حل کے لیے جنوری 2012 میں دھرپالی قومی قبیلہ ایک اتحاد تشکیل دیا جس کا نام ( دھرپالی قومی اتحاد ) رکھا گیا جس کے بانی اور قبیلے کے اتحاد کے چیئرمین میر خادم حسین جٹ دھرپالی قبیلہ کی متفقہ رائے پر منتخب کیے گئے D.Q.I دھرپالی قومی اتحاد کا یہ مشن ہے کہ دھرپالی قبیلہ کو منظم و متحد رکھنے کے ساتھ ساتھ جاٹ قوم کو متحد کِیا جائے اِس غرض خاطر میر خادم حسین جٹ دھرپالی نے دنیا بھر کے جاٹ بھائیوں کو متحد کرنے کے لیے ( تحریکِ انقلابِ جٹ تاج ) کے نام سے ایک تحریک کی بنیاد رکھی اُس تحریک کے اغراض و مقاصد آئین و منشور اور قواعد و ضوابط خود لکھے اور اُن کو کتابی شکل دے کر پاکستان سمیت دنیا بھر کے جاٹ بھائیوں کو اُن کی کاپیاں اُن کے گھروں تک پہنچوائیں جن جاٹ بھائیوں نے اپنے پوسٹل ایڈیس دیے تھے یوں جاٹ قوم کے اتحاد کا پیغام گھر گھر پہنچایا پھر دوسرے مرحلے عملی طور پر اپنی کاوش کرتے ہوئے 16 جون 2019 کو پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں تحریک انقلاب جٹ تاج مشاورتی اجلاس طلب کِیا جس میں ملک بھر بشمول آزاد کشمیر جاٹوں نے عملی طور پر اجلاس میں بھرپور شرکت کی اِس کے علاوه دنیا کے تمام ممالک میں آباد جٹ بھائیوں نے ٹیلی فون کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی یہ اجلاس انتہائی شاندار اور باوقار ہونے کے ساتھ ساتھ کامیاب اجلاس رہا اور اِس اجلاس نے کشمیریوں سندھیوں پنجابیوں اور بولنے والوں ہندکو بولنے والوں اور موجودہ بلوچستان کے جاٹوں کو ایک چھت تلے بٹھایا جو تاریخ کا سب سے بڑا کارنامہ قرار پاتا ہے اور اُس اجلاس کو دیکھ کر معلوم ہُوا کہ پاکستانی قوم ایک ہے،

حوالہ جات

ترمیم

حوالہ جات