دھوبی خانہ
دھوبی خانہ یا دھوبی گاہ (laundry) کسی بھی ایسی کاروباری جگہ کو کہاجاتا ہے جہاں کپڑوں کی دُھلائی اور پھر اُن کو خشک کرنے کی سہولت مہیّا ہو۔ دھوبی خانہ میں یا تو کوئی ملازم ہو سکتا ہے جو کپڑوں کی دُھلائی کرتا ہو یا یہ خودکار بھی ہو سکتا ہے جہاں دھلائی مشینیں لگی ہوں اور ایسے دھوبی خانے میں کسی ملازم کی موجودگی کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ دُھلائی کا سارا کام خود بخود میکانیکی طور پر سر انجام پاتا ہے۔