دیموس
دیموس (انگریزی: Deimos) مريخ کے دو چاندوں میں سے سب سے بیرونی اور چھوٹا چاند ہے۔ دوسرا چاند فوبوس ہے۔ دیموس کا رداس 6.2 کلومیٹر (3.9 میل) ہے۔ اور یہ مریخ کے گرد ایک چکر 30.3 گھنٹوں میں مکمل کرتا ہے۔ دیموس کا مریخ سے فاصلہ 23,460 کلومٹر (14,580 میل) ہے۔ جو مریخ کے دوسرے چاند فوبوس کی نسبت بہت زیادہ ہے۔ اس کا نام دیموس کے نام پر رکھا گیا جو یونانی اساطیر میں یونانی خدا دیموس کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یونانی اساطیر میں اسے یونانی خدا فوبوس کا جڑواں بھائی اور خوف کا مجسم تصور کیا جاتا ہے.