دین محمد پہلوان بین الاقوامی سطح پر کسی بھی کھیل میں پاکستان کی طرف سے سب سے پہلا گولڈ میڈل دلوانے والا قومی ہیرو۔
دین محمد لاہور کے مضافاتی علاقے باٹا پور کے گاؤں اتوکے اعوان کے رہائشی ہیں[1]

  • یہ منفرد اعزاز پہلوان دین محمد کو 1954ء میں منیلا کے ایشین گیمز میں حاصل ہوا تھا۔ان کے والد کا نام خوشی محمد تھا ان کو یہ اعزاز فلائی ویٹ چمپئن میں حاصل ہوا یہ 1950ء سے باٹاپاکستان لمیٹڈ میں خدمات سر انجام دیتے رہے
  • 1954ء میں ساہیوال میں منعقد ہونے والی آل پاکستان مقابلوں میں تمام کشتیاں جیتیں جس کی وجہ سے آپ پاکستان کا فلائی ویٹ چیمپئن قرار دیا گیا 1955ؑ میں آسٹریلیا میں ہونے والے ایشیائی کھیلوں میں جہاں18 ایشیائی ممالک نے حصہ لیا دین محمد نے پاکستان کی نمائندگی کی جہاں پانچ گشتیاں لڑنے کا موقع ملا اور ان تمام مقابلوں میں اپنے مدمقابل حریفوں کو شکست دے کر ایشیا کا فلائی ویٹ چیمپئن تسلیم کروایا
  • 1959ء میں آپ نے ڈھاکہ میں منعقد ہونے والی 33 پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن مقابلوں میں حصہ لیا ایسوسی ایشن کی جانب سے آپ کو تمام مقابلے جیتنے پر طلائی تمغا دیا گیا[2]
دین محمد پہلوان
شخصی معلومات

حوالہ جات

ترمیم
  1. "دنیا نیوز"۔ 2021-04-13 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-04-28
  2. بی بی سی کام اردو