دیویا سکسینہ (پیدائش: 16 ستمبر 1993) ایک کینیڈین خاتون کرکٹ کھلاڑی ہے۔ وہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے بطور آل راؤنڈر کھیلتی ہیں اور اس سے قبل وہ کینیا کی خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے بھی کھیل چکی ہیں۔ وہ اس وقت کینیڈین ٹیم کی نائب کپتان ہیں۔

دیویا سکسینہ
ذاتی معلومات
مکمل نامدیویا سکسینہ
پیدائش (1993-09-16) 16 ستمبر 1993 (عمر 31 برس)
بلے بازیدائیں ہاتھ کی بلے باز
گیند بازیدائیں بازو میڈیم فاسٹ
حیثیتبولر
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹی20 (کیپ 15)19 اکتوبر 2021 
کینیڈا  بمقابلہ  ارجنٹائن
آخری ٹی2025 اکتوبر 2021 
کینیڈا  بمقابلہ  برازیل
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹوئنٹی 20
میچ 6
رنز بنائے 180
بیٹنگ اوسط 60.00
100s/50s 0/1
ٹاپ اسکور 70*
گیندیں کرائیں 114
وکٹ 2
بولنگ اوسط 27.50
اننگز میں 5 وکٹ 0
میچ میں 10 وکٹ 0
بہترین بولنگ 1/12
کیچ/سٹمپ 3/–
ماخذ: Cricinfo، 21 اپریل 2022

سکسینہ نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کینیا کی ٹیم سے کیا۔ [1] 9 دسمبر 2006ء کوصرف 13 سال، 84 دن کی کم عمری میں ، اس نے کینیا کے لیے آغا خان اسپورٹس کلب گراؤنڈ ، نیروبی میں زمبابوے کے خلاف اس سال کے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائنگ سیریز افریقہ ریجن ٹورنامنٹ کے دوران ڈیبیو کیا۔اگلے دن، اس نے کینیا کے لیے اپنا دوسرا اور آخری میچ یوگنڈا کے خلاف [پریمیئر کلب گراؤنڈ ، نیروبی میں کھیلا۔یہ دونوں میچ 50 اوور کے فارمیٹ میں کھیلے گئے۔ [2]

7 اکتوبر 2021ء کو، سکسینہ کو 2021ء کے آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ امریکا کوالیفائر کے لیے منتخب کردہ کینیڈا ٹیم کے دستے کا نائب کپتان نامزد کیا گیا، جو اس مہینے کے آخر میں میکسیکو کے نوکلپن کے ریفارما ایتھلیٹک کلب میں کھیلا گیا۔ [3] اس نے 18 اکتوبر 2021 ءکو کینیڈا کے لیے ارجنٹائن کے خلاف WT20I کا آغاز کیا۔ [3] اس نے بیٹنگ کا آغاز کیا، میچ کے لیے 70 * کے ساتھ سب سے زیادہ اسکور کیا اور اسے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، کیونکہ کینیڈا نے اس میچ72 رنز سے جیتا۔ [3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Emerging Cricket (27 October 2021)۔ "Global Game: USA win ICC Women's T20 World Cup Americas Qualifier"۔ International Cricket Council (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اپریل 2022 
  2. "Divya Saxena Debut and last played matches in Tests, ODIs, T20Is and other formats"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اپریل 2022 
  3. ^ ا ب پ "Divya Saxena profile and biography, stats, records, averages, photos and videos"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اپریل 2022