دیپ ونس (ہندی: दीपवंस) ایک قدیم تاریخی کتاب جس میں سری لنکا کا قدیم ترین تاریخی ریکارڈ موجود ہے۔ لفظ دیپ ونس، دیپ ونش کی اپ بھرنش شکل ہے جس کا مطلب ہوتا ہے جزیرہ کی تاریخ۔ خیال ہے کہ تیسری چوتھی صدی عیسوی کے آس پاس اتتھ کتھا اور دیگر مآخذ کے ذریعہ دیپ ونس تحریر کی گئی ہے۔

مہاونش اور دیپ ونس قدیم سری لنکا و ہندوستان کی قدیم تاریخ و عقائد کا مستند ماخذ سمجھے جاتے ہیں۔ نیز یہ کتاب محض تاریخی نقطہ نظر ہی سے اہمیت کی حامل نہیں، بلکہ یہ بدھ مت اور پالی ادب کی اہم ترین کتاب سمجھی جاتی ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم