دی لینگوئج آف گاڈ (کتاب)
کتاب
دی لینگوئج آف گاڈ (انگریزی: The Language of God) یا خدا کی زبان کتاب کو انسانی گنوم کی پیمائش کرنے والے پروجیکٹ کے ڈائریکٹر فرانسس کولنز نے تحریر کیا ہے۔ یہ بیسٹ سیلنگ بک ہے۔
دی لینگوئج آف گاڈ (کتاب) | |
---|---|
(انگریزی میں: The Language of God: A Scientist Presents Evidence for Belief) | |
مصنف | فرانسس کولنز |
اصل زبان | انگریزی |
موضوع | خدا پرستی کا ارتقا |
ادبی صنف | مطالعہ مذہب |
ناشر | فری پریس |
تاریخ اشاعت | 2006 |
درستی - ترمیم |
مندرجات
ترمیمکتاب کا لب لباب یہ ہے کہ ڈی این اے ایک کوڈ یا تحریر ہے۔ یہ کوڈ تمام تخلیقات میں پایا جاتا ہے خواہ ان کا تعلق جانداروں سے ہو یا نباتات سے۔ اسی کوڈ کی وجہ سے زمین پر بے شمار اقسام کے جاندار اور پودے پائے جاتے ہیں۔ اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ کوڈ یا تحریری ہدایات کس نے لکھیں؟ کوئی قلم اپنے آپ کاغذ پر نہیں لکھ سکتا۔ اسی طرح ڈی این اے کا کوڈ بھی اپنے آپ نہیں لکھ سکتا۔ کسی نے یہ کوڈ تحریر کیا ہے۔ آپ اس کوڈ کے لکھنے والے کو خدا کہہ سکتے ہیں۔