دی ٹیسٹمینٹس
دی ٹیسٹمینٹس (انگریزی: The Testaments) مارگریٹ ایٹ وڈ کا تحریر کردہ ناول ہے، سال 2019ء میں شائع ہوا۔ یہ 1985ء کے ناول دی ہینڈ میڈز ٹیل کا سیکوئل ہے۔ یہ بہت تفصیلی اور سلسلہ وار کہانی ہے، لیکن "Dickensian" انداز کی وجہ سے فلسفیانہ اہمیت رکھتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، ایٹ وڈ کی با اختیار مصنف کی حیثیت اس کو ایک تیز، دلچسپ اور ڈرامائی کہانی بناتی ہے۔[1]
پہلے ایڈیشن کا سر ورق | |
مصنف | مارگریٹ ایٹ وڈ |
---|---|
ملک | کینیڈا |
زبان | انگریزی |
ناشر | McClelland & Stewart |
تاریخ اشاعت | 10 ستمبر 2019ء |
طرز طباعت | مطبوعہ (مجلد) |
صفحات | 432 |
قبل ازاں | دی ہینڈ میڈز ٹیل |
کہانی
ترمیمناول دی ہینڈ میڈز ٹیل کے بعد والی کہانی، دی ٹیسٹمینٹس ہے جو اس کے 15 سال بعد کے واقعات پر ہے۔ اس میں اوفرڈ صرف سب سے مختصر وقفوں کے لیے آتی ہے اور صرف 3 مختصر جملے بولتی ہے۔ لیکن اُس نے جلعاد میں خصوصی مقام پا لیا ہے، جہاں اس کو ایک دہشت گرد اور ریاست کی دشمن قرار دیا گیا۔ ریاست نے پہلے سے ہی اس کو 2 بار قتل کرنے کی کوشش کی ہے اور اس نے اس کی بیٹی بیبی نکول، جس کو اوفرڈ نے سرحد سے خفیہ طور پر گزروایا اس کو کینیڈا کی مظلوم اور سیاسی شہید کی حیثیت دی۔[1]
دی ٹیسٹمینٹس میں مرکزی کہانی ایک تجسس خیز جاسوسی فلم کی طرح ہے۔ یہ کہانی جلعاد میں ایک جاسوس کے بارے میں ہے جو ظالم سلطنت کو گرانا کے لیے میڈے کی مزاحمت کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔[1]
یہ کہانی تین قصہ در قصہ بیانوں پر مشتمل ہے۔ ایک نکول نے بیان کی، جو اب سولہ برس کی ہو چکی ہے اور کینیڈا میں کسی اور نام کے ساتھ رہتی ہے۔ ایک اوفرڈ کی بڑی بیٹی، اگینس جمیما نے بیان کی، جو پانچ برس کی عمر میں اوفرڈ سے چھین لی گئی تھی کیونکہ اس کی ماں اوفرڈ اور والد لوک نے کینیڈا فرار ہونے کی کوشش کی اور اس کی جلعاد میں رضاعی والدین نے پرورش کی۔ اور ایک کٹھور نافذ کنندہ، لیڈیا چچی (لیڈیا کلیمنٹس) نے بیان کی، جو جلعاد کے سخت ظالمانہ قوانین خادمات پر نافذ کرتی ہے۔[1]