ذائقہ (طبیعیات)
(ذائقهٔ (طبيعيات) سے رجوع مکرر)
سادہ سے الفاظ میں تو یوں کہا جا سکتا ہے کہ ذراتی طبیعیات میں ذائقہ سے مراد کسی بھی بنیادی ذرے کی پائی جانے والی مختلف اقسام کی ہوتی ہے۔ اور طبیعیات میں اس کی تعریف یوں کی جاتی ہے کہ ؛ ذراتی طبیعیات میں ذائقہ، کسی عنصری ذرے کا مقداریہ عدد (quantum number) ہوتا ہے جو اس کی (یا ان ذرات کے )، نحیف تفاعلات سے وابستہ ہوتا ہے۔ اس مقداریہ عدد کو ایک متناظر (symmetry) تصور کیا جاتا ہے اور طبیعیات سے تعلق رکھنے والے نحیف برقی نظریے (electroweak theory) میں یہ متناظر دراصل مقیاسی ہوتا ہے جس میں انحطاط کے ساتھ، واقعات تبدل ذائقہ بھی پائے جاتے ہیں۔ جبکہ مقداریہ لونی حرکیات (quantum chromodynamics) میں ذائقے کا یہ متناظر، ایک کائناتی حیثیت رکھتا ہے۔