ذکر میر
میر تقی میر کی خود نوشت سوانح عمری
(ذكر مير سے رجوع مکرر)
اردو کے مشہور شاعر میر تقی میر کی خود نوشت سوانح عمری جو فارسی میں ہے۔ زبان رنگین، شیریں اور فصیح ہے۔ سادگی اور بے ساختہ پن اس کا اصلی حسن ہے۔ ذکر میر میں میر تقی میر نے اپنی زندگی کے علاوہ اپنے دور کے ہنگامہ خیز حالات کا بھی نقشہ کھینچا ہے۔انجمن ترقی اردو نے 1928ء میں پہلی بار شائع کیا۔