ذمے دارانہ پدریت اس مثالی صورت حال کو بیان کرنے کے لیے مستعمل اصطلاح ہے جس میں ایک باپ اپنی اولاد کی پرورش، رہنمائی اور مشکل وقتوں میں ساتھ دینے کے سبھی فرائض کو انجام دے۔

ایک ذمہ دار والد کبھی بھی اپنی اولاد کو نہ تو کتے اور بلیوں کی طرح پیدا کرتا ہے اور نہ انھیں بے رہنمائی، بے دیکھ ریکھ اور بے آسرا چھوڑتا ہے۔ جدید دور میں بچوں کی بہتر پرورش کے لیے ماہرین عمرانیات بچوں کی پیدائش پر گرفت رکھنے کے لیے مصنوعی طریقوں کو اختیار کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ اولاد کی اچھی تعلیم و تربیت، اچھی پرورش جس میں اچھی رہائش، اچھی غذا، صحت مندانہ شبانہ روز کی زندگی، بے راہ روی پر روک اور اسی قبیل کے دیگر معاملات کو ماہرین ضروری قرار دیتے ہیں۔[1]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم