حضرت ذودجن ؓ اہل کتاب صحابی رسول تھے۔

حضرت ذودجن ؓ
معلومات شخصیت

نام ونسب

ترمیم

علقمہ نام، ذودجن کے نام سے مشہور ہیں [1] حبشہ سے بہتر آدمیوں کا جووفد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں مدینہ آیا تھا، اس میں آپ بھی تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں سے ان کا نسب دریافت کیا توان میں ایک نے کچھ اشعار پڑھے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ حضرت ہود علیہ السلام کی اولاد سے ہیں۔

اسلام

ترمیم

قبولِ اسلام کے متعلق کوئی تصریح نہیں ملی؛ مگراتنا معلوم ہے کہ اس وفد کے تمام افراد شرفِ صحبت سے سرفراز ہوئے تھے، اسدالغابہ میں ہے: وصحبوا كلهم النبي صلى الله عليه وسلم ۔ [2] ترجمہ: سب کے سب صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ اس سے یہ قیاس ہوتا ہے کہ یہ لوگ حبشہ میں اسلام لاچکے تھے؛ اگرمدینہ میں اسلام لاتے توجس طرح نسب کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سوال اوران کے جواب کا ذکر ہے اسلام لانے کا بھی ذکر ضرور ہوتا، واللہ اعلم۔ زندگی کے دوسرے حالات اور وفات وغیرہ کے متعلق کوئی تفصیل نہیں معلوم ہو سکی۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. (اصابہ:1/474)
  2. (اسدالغابہ:1/342، شاملہ، موقع الوراق)